”بہت بے عزتی ہوئی ہے اس۔۔۔“ فحش ویڈیو سے شہرت پانے والے ”انکل مجبور“ منظرعام پر آ گئے، اپنے کئے پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب رابعہ کدھر ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا

ڈیلی بائیٹس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا نے لوگوں کو جہاں ایک دوسرے کیساتھ رابطوں کے جدید مواقع فراہم کئے تو وہیں اس سے کروڑوں لوگوں نے شہرت بھی کمائی۔ ”انکل مجبور“ بھی انہیں افراد میں شامل ہیں جنہوں نے فحش ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی فون X ”مراسی“ نکلا، ایپل کا مہنگا ترین فون سرد موسم میں کیا کرتا ہے؟ جان کر آپ جون، جولائی تک اسے خریدنے کا پروگرام ملتوی کر دیں گے
ان کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تو اس کے بعد وہ غائب ہی ہو گئے تاہم اب وہ منظرعام پر آ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے باعث ان کی بہت بے عزتی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو بظاہر ان کے دوستوں کی جانب سے بنائی گئی ہے جس میں ”انکل مجبور“ کو متعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر ان سے مشہور ڈائیلاگ ”رابعہ مجھے چھوڑ دو“ بولنے کی فرمائش بھی کی گئی مگر ”انکل مجبور“ نے صاف انکار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ”بہت بستی ہوئی اے ایس ڈائیلاگ دی وجہ توں“ (اس ڈائیلاگ کی وجہ سے بہت زیادہ بے عزتی ہوئی ہے۔
”انکل مجبور“ سے یہ بھی پوچھنے کی کوشش کی گئی کہ اس ویڈیو سے انہیں شہرت ملی ہے جس پر وہ خوش ہیں یا نہیں اور اس ویڈیو کے بعد رابعہ آپ کو چھوڑ کر تو نہیں چلی گئی؟ مگر انہوں نے خاموشی اختیار رکھنے میں ہی عافیت سمجھی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شائد انہیں اپنی یہ ویڈیو لیک ہونے پر بہت افسوس اور شرمندگی ہے اور اسی کو چھپانے کی خاطر وہ بولنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم پاکستان آ رہے ہیں“ ویسٹ انڈیز نے وہ اعلان کر دیا جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا، آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
ان کے دوستوں نے مزید شرارت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ”انکل مجبور“ سے ملنا چاہتا ہے تو وہ 090078601 پر رابطہ کر سکتا ہے جو دراصل ماضی میں چلنے والی ایک مشہور ٹیلی فون سروس ”ٹیلی فن“ کا نمبر ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔