شادی کے کتنے عرصے بعد ہمسفر کی جانب سے بے وفائی کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے جواب بتادیا، شادی شدہ جوڑوں کو پریشان کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی میں سے کسی ایک کی بے وفائی دوسرے کا دل توڑ دیتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے وہ وقت بتا دیا ہے جب میاں بیوی کا ایک دوسرے سے بے وفائی کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس وقت اگر دوسرا فریق اپنے شریک حیات پر خصوصی توجہ دے تواسے بے وفا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات نے 423شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کرکے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کا شادی کے چھٹے سال سے دسویں سال تک اپنے شوہر سے بے وفائی کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
شادی نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا، وہ نقصان جس کے بارے میں کسی مرد نے اب تک سوچا بھی نہ تھا، جان کر دل کرے گا کہ ابھی ہی۔۔۔
اس کے برعکس مرد بے وفائی کرنے میں کچھ زیادہ وقت لیتے ہیں اور ان کا شادی کے 11ویں سال میں بے وفائی کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔نتائج میں ماہرین نے 18نومبر کو اس حوالے سے سال کا اہم ترین دن قرار دیا ہے۔ یہ وہ دن ہے جس روز میاں بیوی ایک دوسرے سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔تحقیق میں شامل مردوں میں سے 72فیصد نے یہ حیران کن اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی بار اپنی بیوی سے 18نومبر کو بے وفائی کی تھی۔