’89 سال پہلے ممی بنا کر بٹھایا جانے والا یہ بُدھ رہنما پھر سے زندہ ہوگیا‘ تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی، ایسا دعویٰ کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

’89 سال پہلے ممی بنا کر بٹھایا جانے والا یہ بُدھ رہنما پھر سے زندہ ہوگیا‘ ...
’89 سال پہلے ممی بنا کر بٹھایا جانے والا یہ بُدھ رہنما پھر سے زندہ ہوگیا‘ تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی، ایسا دعویٰ کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی علاقے سائبیریا کے میوزیم سے ایک حیران کن ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے اور اس کے متعلق بدھ راہبوں نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میوزیم کے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی اس ویڈیو میں میوزیم کے اندر ایک پراسرار چیز کو چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے متعلق بدھ راہبوں کا کہنا ہے کہ ”یہ بدھ پیشوا لاما ڈیشی ڈورزو اٹجیلوف ہے جو ویڈیو میں چلتا نظرآ رہا ہے۔“ لاما ڈیشی کا 89سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور اس کی لاش کو حنوط کرکے ایک شیشے کے باکس میں بٹھا کر میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ بدھ راہبوں کا کہنا ہے کہ ”لاما دوبارہ زندہ ہو کر میوزیم میں چلتا پھرتا رہا اور اس کا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا تھا۔“رپورٹ کے مطابق یہ میوزیم شہر اولن اوڈے میں موجود ہے جہاں یہ مبینہ واقعہ رونما ہوا۔ یہاں گزشتہ اتوار اور پیر کی راتوں کو دو بار سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے اس پراسرار چیز کو چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


بدھوں کے موجودہ پیشوا لاما ڈامبا ایوشیف نے ان کے دعوے پر سوال اٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ دونوں راتوں میں جب اس آدمی کو کیمرے میں دیکھا گیا اس وقت لاما کے چیمبر میں کوئی بھی نہیں ہوتا۔ ان اوقات میں وہ کمرہ جہاں لاما کو رکھا گیا ہے لوگوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔“ویڈیو کو بغور دیکھنے سے لگتا ہے جیسے کوئی شخص فوجی وردی میں ملبوس، فوجی جوتے پہنے اور دو بیگ اٹھائے چل رہا ہے اور ویڈیو پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ میوزیم کا کوئی سکیورٹی گارڈ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ لاما کا انتقال 1927ءمیں ہوا تھا اور اسے دفن کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعدازاں اس کی لاش کو نکال کر حنوط کرکے اس میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -