’پاسپورٹ پر تو کسی اور لڑکی کی تصویر ہے‘ پلاسٹک سرجری کے بعد ائیرپورٹ آنے والی خاتون کو سکیورٹی اہلکار پہچان ہی نہ سکے، جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، چہرے میں ایسی کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ڈیلی بائیٹس

سیول(نیوز ڈیسک)اگر آپ خود کو حسین و جمیل بنانے کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہار لینا چاہتے ہیں تو ضرور ایسا کریں، لیکن شکل اتنی تبدیل نہ کروا لیں کہ لوگ آپ کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیں۔ شاید آپ کہیں گے کہ بھلا ایسا بھی ممکن ہے، تو ان تین خواتین کی کہانی ضرور سن لیجئے جو پلاسٹک سرجری سے اپنا حسن نکھارنے میں تو شاید کامیاب ہو گئیں لیکن ائرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پرواز سے روک دیا، کیونکہ ان کی شکلیں پاسپورٹ پر موجود تصویروں سے بالکل بھی نہیں مل رہی تھیں۔

آپ جو ماڈلز کی تصویر دیکھتے ہیں وہ بالکل اصل نہیں، تصویر تبدیل کرنے والے نے خود ہی راز سے پردہا ٹھادیا، یہ تصویریں کیسے بنتی ہیں؟ جانئے
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ان خواتین کی تصویر چینی ٹی وی اینکر جیان حواہوا نے اپنے وائبو سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی، جس میں یہ تینوں پھولے ہوئے چہروں کے ساتھ پاسپورٹ ہاتھ میں پکڑے ائرپورٹ پر بیٹھی نظر آتی ہیں۔ دراصل یہ چین سے جنوبی کوریا صرف پلاسٹک سرجری کے لئے ہی آئی تھیں۔ پلاسٹک سرجری کے بعد ان کے چہرے اس قدر بدل گئے تھے کہ سکیورٹی اہلکار ان کی شناخت کی تصدیق نہ کر پائے جس کے نتیجے میں انہیں چین کے لئے واپسی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔
یہ واضح نہیں کہ بعد ازاں ان کا مسئلہ کیسے حل ہوا، یا حل ہوا بھی یا نہیں۔ ان کی تصویر پوسٹ کرنے والی چینی صحافی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے یہ تصویر ہٹا دی ہے، لیکن اس سے قبل ہی یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔