یہ تصویر کھینچنے کے بعد اگلے ہی لمحے ان 2سعودی جوانوں کے ساتھ کیا ہوگیا؟ ایسا خوفناک ترین انجام کہ دیکھ کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

ڈیلی بائیٹس

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی نئی بیماری نے نوجوان نسل کو اپنے شکنجے میں ایسا جکڑا ہے کہ گویا انہیں دنیا کا کوئی ہوش ہی نہیں رہا۔ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، یہاں تک کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی یہ نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز نہیں کرتے، لیکن اس کا انجام کیسا خوفناک ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ سعودی عرب میں دو نوجوانوں کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے سے کیا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت ملتے ہی اس نوجوان سعودی لڑکی نے ایسا خوفناک کام کردیا کہ جان کر ہی تمام سعودی مردوں کی جان نکل جائے، یہ تو کسی نے سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔
میل آن لائن کے مطابق یہ دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ پر اپنی ویڈیو لائیو دکھا رہے تھے اور ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے ایک شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑی بھی دوڑارہے ہیں۔ الرائن اور البشاہ کے درمیان سفر کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی توجہ موبائل فون کی وجہ سے سڑک سے ہٹی اور وہ اگلے ہی لمحے وہ دوسری جانب سے آنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکراگئے۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔ حادثے کے بعد ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں گاڑی کو سڑک کے ایک جانب الٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی اہلکاروں کو بھی ان تک پہنچنے میں وقت لگا کیونکہ جس مقام پر انہیں حادثہ پیش آیا وہ شہر سے خاصے فاصلے پر واقع ہے۔