نوجوان میاں بیوی کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی، دونوں نے خوشی بھری یہ خبر سوشل میڈیا پر دوستوں کو سنائی تو کیا خوفناک نتیجہ نکلا؟ جو رقم اپنے پاس تھی وہ بھی ہاتھ سے چلی گئی کیونکہ۔۔۔
لندن(نیوز ڈیسک)چند دن قبل ایک لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے والے برطانوی جوڑے نے خوشی سے نہال ہو کر ایک ایسی خطرناک غلطی کر دی کہ گھر میں موجود سارا مال اسباب ہی لٹوا بیٹھے۔ ابھی انہیں لاٹری جیتے 11 دن ہی ہوئے تھے کہ ڈاکو ان کے گھر آن پہنچے اور سب کچھ لوٹ کر لے گئے، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔
میل آن لائن کے مطابق لی ڈیویز اور ان کی اہلیہ کیریان کاپسٹک نے لاٹری جیتنے کے بعد خوب جشن منایا اور اسی دیوانگی میں اپنی جیت کی خبر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دی۔ بدقسمتی سے یہ خبر کچھ ڈاکوﺅں تک بھی پہنچ گئی اور پیر کی رات وہ خنجروں اور دیگر آہنی ہتھیاروں سے لیس ہو کر ان کے گھر آن پہنچے۔ بدبختوں نے قیمتی زیورات کے ساتھ گھر میں پڑے 12ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 18 لاکھ پاکستانی روپے) بھی لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔
’پاسپورٹ پر تو کسی اور لڑکی کی تصویر ہے‘ پلاسٹک سرجری کے بعد ائیرپورٹ آنے والی خاتون کو سکیورٹی اہلکار پہچان ہی نہ سکے، جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، چہرے میں ایسی کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
اس افسوسناک واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے لی ڈیویز کا کہنا تھا کہ ان کا خاصا نقصان ہوا ہے لیکن وہ اس بات پر شکر ادا کر رہے تھے کہ ڈاکوﺅں نے ان کے بچوں کو کچھ نہیں کہا۔ ان کے تین بچے جن کی عمریں، نو سال، چار سال اور آٹھ ماہ ہیں، دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے۔
لی ڈیویز نے بتایا کہ ڈاکو ان کے کمرے میں داخل ہوتے ہی چلانے لگے ”رقم کہاں ہے؟ سونا کہاں ہے؟ پھر ان میں سے ایک میری بیوی کاریان کی جانب گیا اور اسے بستر سے نکلنے کو کہا۔ کچھ سونا الماری میں پڑا تھا جسے انہوں نے فوراً نکال لیا اور انہیں جتنی رقم گھر میں ملی وہ بھی لے کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے وہ ہمارے بچوں کی جانب نہیں گئے ورنہ بیچارے بچوں کے ذہن سے ساری عمر اس واقعے کا خوف نکل نہ پاتا۔“
رپورٹ کے مطابق اس نوجوان جوڑے کے گھر سے لوٹے گئے سونے کی قیمت 11 ہزار پاﺅنڈ ہے، جس میں چار ہزار پاﺅنڈ کا ایک ہار اور 900 پاﺅنڈ کا ایک کنگن شامل تھا، جبکہ 8 انگوٹھیاں، دو آئی فون اور ساری نقدی بھی لٹ گئی ہے۔