چین کے کھیت میں گائے کی پیدائش لیکن اس کی کمر پر یہ کیا چیز اُگ آئی؟ ایسانظارہ آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھا ہوگا، لوگ ہزاروں میل دور سے دھڑا دھڑ دیکھنے کیلئے پہنچنے لگے

چین کے کھیت میں گائے کی پیدائش لیکن اس کی کمر پر یہ کیا چیز اُگ آئی؟ ایسانظارہ ...
چین کے کھیت میں گائے کی پیدائش لیکن اس کی کمر پر یہ کیا چیز اُگ آئی؟ ایسانظارہ آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھا ہوگا، لوگ ہزاروں میل دور سے دھڑا دھڑ دیکھنے کیلئے پہنچنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چار ٹانگوں والی گائے تو ساری دنیا میں پائی جاتی ہے لیکن چین کے ایک کسان کے باڑے میں وہ انوکھی گائے بھی دیکھی جا سکتی ہے جس کی چار نہیں بلکہ پانچ ٹانگیں ہیں۔ اس نرالی گائے کی پانچویں ٹانگ اس کی کمر پر ہے۔

گائے اور بھینس انسانیت کی بقاءکیلئے خطرہ بن گئیں، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا، خطرے کی گھنٹی بجادی
ویب سائٹ دی مرر کے مطابق زی جیانگ صوبے سے تعلق رکھنے والے اس کسان کی عجیب و الخلقت گائے کی ویڈیو پہلی بار 24 ستمبر کو سامنے آئی تو اس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا۔ ویڈیو بنانے والا شخص گائے کی پانچویں ٹانگ کو ہلا کر دکھاتا ہوا نظر آتا ہے تاکہ واضح ہوجائے کہ یہ کوئی مصنوعی چیز نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور دور دور سے اسے دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ آرہے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ یہ گائے ’پولی میلیا‘ نامی جینیاتی بگاڑ کا شکار ہے۔ اس جینیاتی بگاڑ کے نتیجے میں جانوروں کے جسم پر اضافی اعضاءپیدا ہوجاتے ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق یہ جینیاتی بگاڑ بہت کمیاب ہے اور عموماً ہر ایک لاکھ میں سے صرف چار مویشی اس کا شکار ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -