آسٹریلیا , کینگروز کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد انھیں کھانے کا مشورہ

ڈیلی بائیٹس

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں زمینداروں اور ماحولیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگلی کینگروؤں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے،تاہم انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کینگرو کے گوشت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

وزٹر کارڈ کے حامل یمنیوں کو اقامہ دیا جائے گا:سعودی عرب
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ آسٹریلیا میں چار کروڑ 50 لاکھ کینگرو ہیں جو ملک کی انسانی آبادی کا تقریباً دوگنا ہے جبکہ 2010 تک ملک میں کینگروؤں کی تعداد تقریباً دوکروڑ 70 لاکھ تھی۔آبادی میں اس اضافے کی وجہ ملک میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چارے کو قرار دیا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر خشک سالی ہوتی ہے تو لاکھوں کینگرو بھوک سے مر جائیں گے۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کینگروؤں کو تجارتی بنیادوں پر مارنے کے لیے اگرچہ اجازت نامے آسانی سے دستیاب ہیں لیکن لوگ اس میں دلچسپی نہیں لیتے جبکہ کینگروؤں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے ملک میں ہر سال کینگروؤں کو مارا جاتا ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے ماحول کے بہتر ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملتے کیونکہ مارے جانے والے کینگروؤں کی کھال تو استعمال میں لائی جاتی ہے لیکن ان کا گوشت پھینک دیا جاتا ہے۔
اس کے گوشت کے حق میں دلائل دینے والوں کا کہنا تھا کہ اس میں چربی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ دوسرے گوشت کی نسبت زیادہ صحت بخش ہوتا ہے۔آسٹریلوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایڈلیڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ پیٹن کا کہنا تھا کہ ’ملک میں ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ جانوروں کو گلنے سڑنے سے بچائیں۔