آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی شادی ، ڈاکٹر شاہد مسعود کی تصویر منظر عام پر آگئی

ڈیلی بائیٹس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم مرحومہ بینظیر بھٹو کی آصف علی زرداری کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی مذکورہ تصویر میں پیچھے کھڑا یہ نوجوان معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود ہیں جو زمانہ طالب علمی سے ہی بھٹو خاندان کے کافی قریب رہے ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شادی کی تقریب میں بھی انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے پر مجبور کیا جائے گا،راج ناتھ سنگھ کی سینہ زوری،لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام ایک بار پھر پاکستان پر دھر دیا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی تصویر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے بینظیر اور آصف زرداری کو اوائل سے ہی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔کیوں کہ وہ زمانہ طالب علمی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیم پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) سے وابستہ رہے اور سندھ میڈیکل کالج میں دوران تعلیم تنظیم میں فعال کردار ادا کیا اسی دوران انہیں بھٹو خاندان کی قربت بھی حاصل رہی ہے۔