ماہرین کو کھدائی کے دوران ہزار سال پرانی ممی مل گئی لیکن نکال کر اس کے پاﺅں کی طرف دیکھا تو ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا کوئی تصور نہ کرسکتا تھا کہ ہزار سال پہلے بھی۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

اولان باتر(مانیٹرنگ ڈیسک) منگولیا میں ماہرین آثارقدیمہ نے کھدائی کے بعد 1100 سال قدیم ممی دریافت کی ہے جس نے پیروں میں ایک ایسا جوتا پہن رکھا تھا کہ دیکھ کر ماہرین کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی منفرد دریافت منگولیا کے پہاڑی علاقے’الطائی‘سے ایک سال قبل ہوئی جس پر ماہرین تحقیق جاری رکھے ہوئے تھے۔ اب انہوں نے تفصیلات بتا دی ہیں۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ’اس خاتون نے پیروں میں سرخ اور سیاہ دھاریوں والے ایسے جوتے پہن رکھے تھے جو حیران کن طور پر آج کے معروف برانڈ Adidasکے جوتوں سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔ ان جوتوں کو ہم نے بڑی احتیاط سے صاف کیا ہے جس سے اس کی حالت بہترین ہو گئی ہے۔ اس کے رنگ اب بھی بہترین حالت میں ہیں۔‘

200 سال سے چھپ کر بیٹھے شخص نے دنیا کو حیران کر دیا
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ ”موت کے وقت اس خاتون کی عمر 30سے 40سال کے درمیان تھی اور یہ سر میں چوٹ لگنے کے باعث مری تھی۔ اس کے مقبرے سے گھوڑے کی ایک زین بھی ملی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے گھوڑے سے گر کر چوٹ لگی ہو گی۔ اس کے علاوہ اس کی قبر سے آئینہ اور کنگھا بھی ملے ہیں۔ اس کی باقیات میں کچھ جلد اور بال بھی شامل تھے۔“ رپورٹ کے مطابق خاتون کی باقیات پر مزید تحقیق جاری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں مزید حیران کن انکشافات متوقع ہیں۔