6 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ کا ڈاکٹر نے سکین کیا تو بچے کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر ماں کی بھی چیخیں نکل گئیں، پیٹ میں ہی اسے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

6 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ کا ڈاکٹر نے سکین کیا تو بچے کی ایسی تصویر سامنے ...
6 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ کا ڈاکٹر نے سکین کیا تو بچے کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر ماں کی بھی چیخیں نکل گئیں، پیٹ میں ہی اسے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)”جل پری“ کا نام قصے کہانیوں میں سننے کو ملتا ہے، جس کا اوپری دھڑ عورت کا اور نچلا دھڑ مچھلی کا ہوتا ہے، مگر گزشتہ دنوں ایک خاتون کی کوکھ میں جل پری جیسا بچہ نظر آیا تو ڈاکٹر بھی خوفزدہ ہو گئے، جس کے بعداس بچے کو ضائع کر نے کا فیصلہ کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ ”وو“ (Wu)نامی لڑکی 6ماہ کی حاملہ تھی۔ وہ چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے الٹراساﺅنڈ کرنے کے بعد اسے بتایا کہ اس کے بچے میں ٹانگوں کی بجائے ایک دم نشوونما پا رہی ہے۔ اس بچے کا مثانہ بھی موجود نہیں اور جگر کا سائز بھی بہت چھوٹا ہے۔ اس انکشاف پر وو نے اپنا حمل ہی ضائع کروا دیا۔

وہ مزار جہاں پر بچے کو پیدا ہوتے ہی چھت سے نیچے پھینک دیا جاتا ہے تاکہ۔۔۔ جانئے ایسی حیران کن روایت کے بارے میں کہ سن کر یقین نہ آئے
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ”وو کے پیٹ میں موجود بچہ سیرینومیلیا (Sirenomelia)نامی بیماری کا شکار تھا جسے ”جل پری سینڈروم“ بھی کہا جاتا ہے۔ اس مرض میں بچے کا اوپر کا دھڑ انسان کی طرح ہوتا ہے اور نچلا حصہ مچھلی کی دم کی طرح کا۔ دراصل ان بچوں کی دونوں ٹانگیں بیماری کی وجہ سے جڑی ہوتی ہیں اورمچھلی کی دم کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ مرض بہت نایاب ہے اور ایک لاکھ حاملہ خواتین میں سے کسی ایک کے پیٹ میں موجود بچے کو لاحق ہوتی ہے۔ اس مرض کا شکار بچے پیدا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تاحال اس مرض کی وجوہات کا پتا نہیں چلایا جا سکا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -