شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ، دولہا دلہن بال بال بچ گئے، تفصیلات جان کر آپ کبھی بھی شادی یا سالگرہ کی تقریب میں سجاوٹ کے لئے غبارے نہیں استعمال کریں گے کیونکہ۔۔۔

شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ، دولہا دلہن بال بال بچ گئے، تفصیلات جان کر آپ ...
شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ، دولہا دلہن بال بال بچ گئے، تفصیلات جان کر آپ کبھی بھی شادی یا سالگرہ کی تقریب میں سجاوٹ کے لئے غبارے نہیں استعمال کریں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (نیوز ڈیسک)رنگ برنگے غبارے ہر قسم کی تقریبات کی جان سمجھے جاتے ہیں مگر انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں غباروں نے دولہا دلہن اور مہمانوں کی جان ہی نکال دی۔

برطانوی جوڑے کی ہسپتال میں شادی
انٹرنیٹ پر اس خوفناک واقعے کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن تصاویر بنوا رہے ہیں جبکہ ان کے پاس ہی دو نوجوان درجنوں غبارے لئے کھڑے ہیں۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق یہ نوجوان غباروں میں ہائیڈروجن گیس بھررہے تھے، مگر بدقسمتی سے گیس کچھ زیادہ ہی بھری گئی اور اچانک ایک بڑا دھماکہ ہوا اور غبارے آگ کے گولے میں بدل گئے۔ دھماکے کی آواز نے مہمانوں اور خصوصاً پاس کھڑے عروسی جوڑے کو دہلا کر رکھ دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مہمانوں میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لئے دوڑتا نظر آیا۔ خوش قسمتی سے دولہا دلہن بال بال بچ گئے جبکہ مہمانوں میں سے بھی کسی کو خطرناک زخم نہیں آئے۔


balloons-explode-into-fireball by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -