دنیا کی وہ واحد بس جس پر سوار ہوتے ہی آپ کو اپنی زندگی کا سچا پیار مل سکتا ہے کیونکہ۔۔۔‎

دنیا کی وہ واحد بس جس پر سوار ہوتے ہی آپ کو اپنی زندگی کا سچا پیار مل سکتا ہے ...
دنیا کی وہ واحد بس جس پر سوار ہوتے ہی آپ کو اپنی زندگی کا سچا پیار مل سکتا ہے کیونکہ۔۔۔‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ویب سائٹ Match.com نے لندن کے رہائشیوں کے لیے ایک انوکھی بس سروس متعارف کروا دی ہے جس میں وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے دوران ہی اپنے لئے نیا ہمسفر ڈھونڈ سکیں گے اورمیچ ڈاٹ کام انہیں یہ سروس بالکل مفت فراہم کرے گی۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ بس صبح 8بجے برکسٹن سٹیشن سے چلے گی اور ساڑھے 9بجے لیور پول سٹریٹ سٹیشن پہنچ کر سفر کا اختتام کرے گی۔ اس میں صبح گھر سے دفتر جانے والے کنوارے لوگ سوار ہوں گے اور اس سفر میں صرف ہونے والے وقت کے دوران نئے دوستوں سے ملاقات کریں گے۔ بس میں بننے والے جوڑوں کو الگ الگ میز فراہم کیے جائیں گے اور بہترین ناشتہ بھی مفت میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو لوگ تاحال ویب سائٹ کے ممبر نہیں ہیں انہیں ایک مہینے تک مفت ممبرشپ بھی دی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -