’میں اس دن ایک شادی پر گیا تھا، دولہا دلہن سٹیج پر پہنچے تھے کہ اچانک ایک لڑکی ہال میں داخل ہوئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی کیونکہ۔۔۔‘

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادیوں میں بسااوقات کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو دولہا، دلہن اور ان کے گھر والوں کے لیے شرمندگی یا تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ ویب سائٹ Whisperپر ایک تھریڈ میں کچھ لوگ شادیوں میں پیش آنے والے ایسے ہی حیران کن واقعات بیان کر رہے ہیں۔ ان شادیوں میں یہ لوگ بطور مہمان شریک تھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”میں ایک شادی میں شریک تھا۔ دولہا دلہن سٹیج پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران ہال میں ایک لڑکی داخل ہوئی اور اس نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہال میں افراتفری مچ گئی۔ اس لڑکی نے کہا کہ ’میں دولہے کی گرل فرینڈ اور اس کے بچے کی ماں ہوں۔اب یہ مجھے چھوڑ کر اس لڑکی سے شادی کر رہا ہے۔“

’رات کے 12 بجے یہ انگوٹھی شیطان نے مجھے خود پیش کی‘ نوجوان لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انٹرنیٹ پر نیلامی پر لگادی، لیکن ساتھ ہی وجہ ایسی لکھی کہ پڑھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
ایک لڑکی نے اپنی دوست کی شادی میں پیش آنے والا حیران کن واقعہ بیان کیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ”میں اپنی دوست کی شادی میں شریک تھی کہ اچانک وہاں ایک جسم فروش لڑکی آ گئی اورسیدھی جا کر سٹیج پر چڑھ گئی۔ سٹیج پر جا کر اس نے شور مچا دیا کہ ’ میں جسم فروش ہوں اور یہ دولہا میرا گاہک۔ اس نے میرے ساتھ ’ادھار‘ کر رکھا تھا اوراب رقم ادا نہیں کر رہا۔ پہلے میری رقم ادا کرے اور پھر شادی کرے۔‘اس جسم فروش لڑکی کے ساتھ ادھار نے میری دوست کی شادی کی تقریب کوتباہ کر دیا اور دولہا دلہن کی خوشیاں غارت ہو گئیں۔“