خاتون نے غصے میں آکر اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کیلئے پیش کردیا لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہوگا، نتیجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے غصے میں آ کر اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کر دیا لیکن اس کا نتیجہ ایسا برآمد ہوا کہ خاتون نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ ٹریسا ٹرنر نامی اس خاتون کو اس کے شوہر روب نے بار بار ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک شخص بہت آواز کے ساتھ کھانا کھا رہا ہوتا ہے۔ پہلی بار ویڈیو دیکھنے پر ٹریسا کو بہت ناگوار گزری اور اس نے روب کو ویڈیو بند کرنے کو کہا۔ اب روب کو شرارت سوجھی اور اس نے بار بار ویڈیو چلانی شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد ٹریسا ناراض ہو کرگھر کی بالائی منزل میں چلی گئی۔اس کے کچھ دیر بعد ہی روب کو فیس بک پر نوٹیفیکیشن موصول ہوگیا کہ اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

وہ خاتون جس نے اپنی گاڑی فروخت کرکے ایسا کام کیا کہ تھوڑے ہی دنوں میں کروڑ پتی بن گئی، دنیا کو حیران کردیا
رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کنگز لین کی ٹریسا نے فیس بک پر اشتہار میں لکھا کہ ”میرے پاس ایک 33سالہ شوہر ہے جس کی اب مجھے ضرورت نہیں رہی کیونکہ وہ میرے اعصاب پر سوار ہو چکا ہے۔ اس کے عوض مجھے رقم کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ بہت سدھایا ہوا ہے۔ آپ اسے گھر سے آ کر مفت حاصل کر سکتے ہیں۔“ٹریسا نے یہ اشتہار تو دے دیا لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ چند گھنٹوں میں ہی 300سے زائد خواتین نے اسے میسج بھیجے اور روب کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ بالآخر بیچاری نے پریشان ہو کر فیس بک سے اشتہار ہی ہٹا دیا۔