”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے

ڈیلی بائیٹس

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی گزشتہ روز اختتام کو پہنچی تو آج عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید لیاقت باغ میں سیاسی میدان سجانے کو تیار ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جی ٹی روڈ ریلی، راولپنڈی میں کافی لوگ جمع نہ کرسکنے پر حنیف عباسی کی سرزنش
ایسے میں شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ہی ایک ایسا کام کرنے پہنچ گئے کہ شہری نے انہیں ”رنگے“ ہاتھوں پکڑتے ہوئے ویڈیو بنا لی اور اس دوران شیخ رشید نے بھی ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود تمام لوگ بے اختیار مسکرا اٹھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے صبح سویرے صدقے کا اہتمام کیا اور اس کیلئے 4 بکروں کو منتخب کر کے انہیں ہاتھ سے پیار کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نا اہلی کا ”بدلہ “ پیار سے لیں گے: ماروی میمن
اس دوران شیخ رشید کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ ”نواز شریف کا صدقہ دے رئے آں۔“ اس پر شہری حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اورپوچھ ہی لیا کہ کیا نواز شریف کا صدقہ دے رہے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے مختصر سا قہقہہ لگانے پر ہی اکتفا کیا اور شہری کی جواب دئیے بغیر ہی اپنے کام میں مصروف رہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔