نواز شریف کی ریلی کے دوران امیر مقام اور ماروی میمن کی سامنے آنے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ برپا کر دیا، دونوں کیا کر رہے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نے ”درگت“ بنا ڈالی

ڈیلی بائیٹس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابقوزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبالخصوص عابد شیر علی، طلال چوہدری، امیر مقام اور ماروی میمن خوب سرگرم نظر آئے اور کبھی گاڑیوں پر چڑھ کر ڈانس کر کے تو کبھی نعرے لگوا کر کارکنان کا خون گرماتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے
اس ریلی کے دوران ماروی میمن اور امیر مقام کی ایک ایسی تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے اور صارفین ان دونوں کی خوب ”درگت“ بنا رہے ہیں۔ ”سیلفی جنون“ کے تحت لی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا پر جیسے جیسے گردش کرتی رہی، صارفین بھی اپنی ”بساط“ کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’آصف عزیز‘ نامی ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”مشرف کے بچھڑے نااہل پاگل شخص کی ریلی نے ملا دئیے۔“

جیسے ہی تصویر منظرعام پر آئی تو کمنٹس کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر کسی نے حسب توفیق دونوں کیلئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے کیرئیر کا ایسا افسوسناک انجام کہ پوری دنیا اشکبار ہو گئی، ریس کے دوران ان کیساتھ کیا ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

ایک صارف فارین ظفر خان کی نظر سب سے پہلے ان دونوں کی ناک پر پڑھی جنہوں نے لکھا ”دونوں کی ناک ایک جیسی ہے۔“

جاوید اقبال نے لکھا ”ریلو کٹے“

حماد بن خالد کا کہنا تھا ”مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ یہ ماروی میمن نہیں عابد شیر علی نسوانی لباس میں ملبوس بیٹھا ہے“

شاہ نے لکھا ”لیلیٰ مجنوں کے بعد پیش خدمت ہیں۔۔۔ ببلی اور ببلو“

پاکستان فرسٹ نامی صارف نے لکھا ”آنٹی۔۔۔ آپ بغیر میک اپ کے بہت خوفناک لگتی ہیں۔۔۔ بچے ڈر جائیں گے“

ہادیہ یاسمین کو یہ تصویر بالکل بھی اچھی نہ لکھی جن کا کہنا تھا ”اس سے زیادہ بری تصویر نہیں دیکھی“