اس برج والی لڑکیاں زیادہ بچے پیدا نہیں کرتیں کیونکہ ۔ ۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

لاہور(نظام الدولہ) شادی کے بعد اولاد پیدا کرناجوڑے کی شدید ترین خواہش ہوتی ہے اور وہ پہلی رات ہی فیصلہ کرلیتے ہیں کہ انہیں کتنے بچے پیدا کرنا ہوں گے ۔تاہم دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شادی کی پہلی رات ہی برج اسد والی عورتیں واضح طور پر بتا دیتی ہیں کہ وہ ایک اور دو سے زیادہ بچے پیدا نہیں کریں گی بلکہ وہ شوہر کے جذبات سے کھیلتے ہوئے یہ کہنے سے بھی گریز نہیں کرتیں کہ ابھی وہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہے گی۔
شادی کی پہلی رات ہی اسد عورت(LEO WOMEN) کا بے دھڑک اعلان کرنا اسکی فطرت کا حصہ ہے ۔اسد عورتوں کی سوچ منطقی ہوتی ہے ،ان میں مادہ پرستی اور رومان بھی زیادہ ہوتا ہے ۔لیکن وہ بچے زیادہ پیدا کرنے سے ڈرتی ہیں اور بچے ہی پیدا کرنا انکے نزدیک زندگی کا بڑا مقصد نہیں ہوتا۔اسد عورتوں کی فطرت بڑی نرالی ہے ۔وہ جس بات کا تہیہ کرلیتی ہیں اسکی گرہ لگا لیتی ہیں لہذا ان کا دل جیتنے کے لئے ان کے دل میں اترنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔وہ کسی مجبوری میں اپنی جبلت کے برعکس باتیں مان سکتی ہیں لیکن وقت آنے پر وہ اپنا ابال نکال کر رہیں گی۔