یوم آزادی کے موقع پر ’’پاک سعودی دوستی‘‘ کو اجاگر کرتی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی کہ دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

ڈیلی بائیٹس

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے یوم آزادی پر پاک سعودی دوستی اور برادرانہ جذبوں کا زبردست اظہارکرنے والی ایک انتہائی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں غوطہ خوروں کی جانب سے سمندر کی تہہ میں پاکستان کے سبز ہلالی اور سعودی عرب کے کلمہ طیبہ والے پرچم لہرانے کا مظاہرہ کیا گیاہے۔

حرمین نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، ٹویٹراور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستان کا مطلب کیا ’’لاالہ الااللہ اور یا خدا پاکستان کی حفاظت فرما‘‘ کے خوبصورت الفاظ پر مبنی ملی نغمہ چلایا گیا جبکہ عربی زبان میں اس کا ترجمہ بھی ساتھ لکھا گیا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں پاک سعودی دوستی اور کلمہ طیبہ کے رشتوں کا اظہا رکرنے والی اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں