سائنس کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے ایس ایم ایس پیغامات پر بھروسہ کریں، تو یہ ایک چیز لکھنے سے ہر صورت گریز کریں
لندن(نیوزڈیسک)گرائمر کے قوانین میں ’فل سٹاپ‘ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور اگراس کا درست استعمال نہ کیا جائے تو جملہ بالکل ہی غلط بن جاتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے دوران اگر اس سے گریز کیا جائے تو لوگ جلدآپ پر اعتبار کرنے لگتے ہیں۔
برمنگھم یونیورسٹی کے ہارپر کالج میں کی گئی تحقیق میں 126طلباءکو سکرین یا ہاتھ کے لکھے ٹیکسٹ میسج دکھائے گئے ۔16تجرباتی تبادلوں میں طلباءکو جملہ بھیجا گیا جس میں ایک دعوت بھی تھی اور جملہ کچھ یوں تھا:’ڈیو نے مجھے ایک اضافی ٹکٹ دی ہے۔جانا چاہتے ہو؟‘ٹیکسٹ موصول کرنے والے نے ایک لفظ پر مبنی جواب دیاجس میں’اوکے‘’sure‘’ہاں‘ جیسے الفاظ شامل تھے۔نصف لوگوں نے جواب کے آخر میں ’فل سٹاپ‘کا استعمال کیا جبکہ نصف نے ایسا نہیں کیا۔جن لوگوں نے آخر میں ’فل سٹاپ‘کا استعمال نہیں کیا ان کے جواب کو قابل اعتبار پایا گیا۔
جب طلباءنے کاغذ پر ’فل سٹاپ‘کے بغیر جملے پڑھے انہوں نے ان پر زیادہ اعتبار کیا۔تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ فل سٹاپ‘ کے استعمال سے لوگوں کے دلوں میں میسج سے اعتبار کم ہوجاتا ہے۔