بارڈر پر گاڑی کی چیکنگ، اہلکاروں نے گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھتے ہی ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا منظر کسی نے زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

بارڈر پر گاڑی کی چیکنگ، اہلکاروں نے گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا تو اندر کیا تھا؟ ...
بارڈر پر گاڑی کی چیکنگ، اہلکاروں نے گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھتے ہی ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا منظر کسی نے زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) ایک ملک سے دوسرے کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اکثر و بیش تر سمگلنگ کا سامان پکڑے جانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ مراکش سے آنے والی ایک گاڑی سپین کی سرحد پر چیکنگ کے لئے روکی گئی تو اہلکار کچھ ایسی ہی توقع کر رہے تھے لیکن گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولنے پر اس کے اندر ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے۔

”ڈیش بورڈ کی سکرین پر ایک تصویر نظر آ رہی ہے جس میں ایک شخص۔۔۔“ خاتون نے شدید سردی کی صبح گاڑی سٹاٹ نہ ہونے پر شوہر کو فون کر کے حیران کن بات بتا دی، شوہر نے تصویر منگوائی تو دیکھتے ہی اس کے ہاتھ سے فون گر گیا
ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق سرحدی چوکی پر تعینات گارڈز مشکوک گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے اور جب گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا گیا تو اس میں ایک کمسن لڑکا ٹھنسا ہوا تھا۔ شدید سردی کے باعث بیچارے بچے کے اعضاءسن ہوچکے تھے اور اسے سانس لینے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اسے فوری طور پر باہر نا نکالا جاتا تو شاید وہ وہیں ٹھٹھر کر مر جاتا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس کا کہنا ہے کہ BMWX5 گاڑی کو ایک 65 سالہ شخص چلا رہا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گاڑی کی سرچ کے دوران سرچ ڈیوائس نے ڈیش بورڈ کے قریب انسانی دھڑکن کا سراغ لگایا تھا جس کے بعد ڈیش بورڈ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بچے کو فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -