نوجوان لڑکی نے 90سال پرانی ایک ایسی چیز سے شادی کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے، کیا چیز ہے؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

نوجوان لڑکی نے 90سال پرانی ایک ایسی چیز سے شادی کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر ...
نوجوان لڑکی نے 90سال پرانی ایک ایسی چیز سے شادی کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے، کیا چیز ہے؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے 90سال پرانی ایک ایسی چیز سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ جس سے شادی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com  کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیڈز کی 33سالہ امینڈا لبرٹی نے کچھ عرصہ قبل آن لائن سٹور ’ای بے‘ سے ایک فانوس خریدا جو 90سال پرانا ہے۔ اب اس نے اس فانوس کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اس فانوس سے محبت ہو گئی ہے اور اب وہ اس سے الگ نہیں رہ سکتی۔

2 ہزار سال پرانی ممی کا سی ٹی سکین، اس کے جسم میں سائنسدانوں کو کیا چیز نظر آگئی؟ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ 2 ہزار سال پہلے بھی۔۔۔
امینڈا نے بتایا ہے کہ وہ بچپن ہی سے مختلف اشیاءکی محبت میں گرفتار ہوتی آ رہی ہے۔ بالخصوص اسے فانوس بہت پسند آتے ہیں۔ اب تک وہ ’ای بے‘ سے 40فانوس خرید چکی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس نوے سال پرانے فانوس سے اسے محبت ہو چکی ہے۔اس نے بتایا کہ ”14سال کی عمر میں مجھے ڈرم سیٹ سے پیار ہو گیا تھا جو کچھ مہینے تک چلا۔ پھر میں لبرٹی کے مجسمے سے عشق ہو گیا اور میں نے اپنے نام کے ساتھ اس کا نام لگا لیا جو آج تک میرے نام کے ساتھ موجود ہے۔لبرٹی کے مجسمے سے میری محبت کئی سال تک چلی اور میں اکثر وہاں جا کر بیٹھی رہتی اور اسے دیکھتی رہتی۔ اب میری زندگی میں یہ قدیم فانوس آ گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -