سو روپے کی چیز لینے رکا اور 10کروڑروپے کا مالک بن گیا

سو روپے کی چیز لینے رکا اور 10کروڑروپے کا مالک بن گیا
سو روپے کی چیز لینے رکا اور 10کروڑروپے کا مالک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) ’اوپر والا جب بھی دیتا ، دیتا چھپر پھاڑ ‘ یہ کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی، قسمت کی دیوی کب، کہاں اور کس پر مہربان ہو جائے یہ بات کوئی نہیں جانتا ۔ امریکی شہری برائن ملر نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے خاندان کیلئے باربی کیوکیچپ لینے مقامی شاپنگ مال میں جائے گا اور واپس لوٹنے پر وہ 10کروڑ کا مالک بن چکا ہو گا۔
برائن ملر کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں اس نے20ڈالر مالیت کی لاٹری کا ٹکٹ خریدا، قسمت نے اس کا ساتھ دیا اور اسے دس کروڑ روپے کی رقم جیتنے والا خوش نصیب شخص بنا دیا ۔
برائن ملرکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک مکینک ہے اورلاٹری میں جیتی ہوئی اس انعامی رقم سے اپنے گھریلو قرضہ جات کی ادائیگی کرے گا اوراس رقم کا کچھ حصہ اپنی بیٹی کی اعلی تعلیم کیلئے مختص کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -