6 سالہ بچے کی آنکھوں میں شدید خارش، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

6 سالہ بچے کی آنکھوں میں شدید خارش، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی ...
6 سالہ بچے کی آنکھوں میں شدید خارش، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(نیوزڈیسک)انسانی جسم میں جوئیں اکثر سرمیں ہی پائی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے تمام اندازے ہی غلط ثابت کردئیے اور ایک ایسی جگہ سے جوئیں نکل آئیں کہ ڈاکٹر کے ہوش ہی اڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے کٹانیا کا 6سالہ بچہ کافی عرصے سے یہ شکایت کررہاتھا کہ اس کی آنکھوں میں شدید خارش ہوتی ہے اور اس وجہ سے وہ سرخ بھی رہتی ہیں لیکن ڈاکٹر یہی سمجھتے رہے کہ بچے کو کوئی جلدی بیماری ہے اور وہ اسی کا علاج کرتے رہے۔تاہم ڈاکٹر نے اس کی آنکھوں کا غور سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اورdermascopeکی مدد سے اس کی بھنوﺅں کا جائزہ لیا۔dermascopeانسانی جلد کو بہت نزدیک سے دیکھنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ڈاکٹر نے جب اس کی بھنوﺅں کا معائنہ کیا تو اس کی سٹی گم ہوگئی کیونکہ بھنوﺅں کی جڑوں میں جوئیں اور ان کے لاتعداد انڈے موجود تھے جس کی وجہ سے بچے کو شدید خارش ہوتی تھی۔اس قبل ڈاکٹر اسے جلد کی انفیکشن والی کریمیں دے رہے تھے لیکن پھر اس کی جوﺅں کو ختم کرنے کے لئے کریم دی گئی جس کے استعمال سے یہ جوئیں بھنوﺅں سے ختم ہوئیں اور اسے خارش سے نجات ملی۔
New England Journal of Medicineمیں لکھتے ہوئے ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کوصاف ستھرا رکھیں اور انہیں نہلائیں تاکہ گندگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے کیڑوں اور جوﺅں سے نجات مل سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -