یہ فرانسیسی خاتون اور پاکستانی نوجوان تو آپ کو یاد ہی ہو گا،اب پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار اس شخص کے پاس پہنچ گئے ،کیا پیغام پہنچایا؟جان کر آپ کو بھی فخر ہو گا

یہ فرانسیسی خاتون اور پاکستانی نوجوان تو آپ کو یاد ہی ہو گا،اب پاکستانی ...
یہ فرانسیسی خاتون اور پاکستانی نوجوان تو آپ کو یاد ہی ہو گا،اب پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار اس شخص کے پاس پہنچ گئے ،کیا پیغام پہنچایا؟جان کر آپ کو بھی فخر ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی قوم ہمیشہ سے ہی مہمان نوازی میں سب سے آگے رہی ہے جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھی بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کی سیکیورٹی اور ان کے تحفظ کا مکمل خیال رکھتے ہیں ، اس کی واضح مثال آج پوری دنیا کے سامنے آ گئی ہے ۔
روز نامہ پاکستان کے باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی نے ایجنسیز فرانس سے پاکستانی شہری عمیر احمد کی محبت میں گرفتار ہو کر خانپور پہنچنے والی فرانسیسی خاتون کوتنہا نہیں چھوڑا بلکہ ہر پل اس کی نگرانی کرتے رہے اور ان کو مکمل تحفظ بھی فراہم کیا۔ذرائع کا کہناہے کہ فرانسیسی خاتون کے شوہر عمیر احمد سے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے رابطہ کیا اور اسے تلقین کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی خاتون مہمان ہے اور اس کی حفاظت اور دیکھ بھال تمہاری ذمہ داری ہے اور اسے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے ،ادارے بھی ہر وقت اس کی سیکیورٹی کیلئے موجود ہے ۔خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عمیر احمد کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ خاتون کو میڈیا سے زرا دور ہی رکھے اور غیر محفوظ جگہوں پر جانے سے گریز کرے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا سردترین گاﺅں جہاں درجہ حرارت منفی 71ڈگری تک گرجاتاہے ، ایسی تفصیلات کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے
واضح رہے کہ 55سالہ فرانسیسی خاتون کیتھرین لواٹ اور خانپور کے رہائشی 29سالہ عمیر احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کیلئے منتخب کر لیا۔ فرانسیسی خاتون سب چھوڑ چھاڑ کر سات سمندر پار کر کے خانپور پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد عمیر احمد سے شادی کر لی۔فرانسیسی خاتون نے اپنا نام کیتھرین لواٹ سے تبدیل کر کے عائشہ رکھ لیا ہے اور عمیر احمد کے ساتھ ہنسی خوشی کی زندگی گزار رہی ہے۔عائشہ نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور پاکستان بھی بہت خوبصورت ملک ہے مگر میں یہ شادی کرنے کے بعد چاہوں گی کہ میرا خاوند میرے ساتھ فرانس میں رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -