’ میں نے اپنے 3 سالہ بچے کو خود ہی مار ڈالا کیونکہ اس کی روح۔۔۔ ‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کوئی بھی کانپ اُٹھے

’ میں نے اپنے 3 سالہ بچے کو خود ہی مار ڈالا کیونکہ اس کی روح۔۔۔ ‘ خاتون نے ...
’ میں نے اپنے 3 سالہ بچے کو خود ہی مار ڈالا کیونکہ اس کی روح۔۔۔ ‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کوئی بھی کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اولاد کی خاطر ماں ہر بلا سے لڑ جاتی ہے لیکن ایک برطانوی خاتون کی سنگدلی دیکھئے کہ اپنے ہی ننھے بچے کے لئے ڈائن بن گئی اور خنجر سے اس معصوم کے ٹکڑے کر ڈالے۔ 

ویب سائٹ Wwwn کی رپورٹ کے مطابق بے کاؤنٹی پولیس آفس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 27 سالہ خاتون ایجپٹ مونیک رابنسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس سے 3 سالہ بیٹے ایریزہوان کو خنجر کے وار کر کے قتل کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شریک حیات منگل کے روز پولیس سٹیشن آیا اور بتایا کہ ملزمہ نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس اہلکار جب موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ خاتون کے گھر کے پیچھے واقع دلدلی علاقے میں ایک سوٹ کیس کیچڑ میں پڑا تھا۔ جب اسے کھول کر دیکھا گیا تو سب کانپ اٹھے۔ اس کے اندر مقتول بچے کی لاش کے ٹکڑے پڑے تھے۔

مزیدپڑھیں:’میرا 17 مرتبہ حمل ضائع ہوا اور ڈاکٹر نے کہا اب کبھی ماں نہیں بن سکتی لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ میں نے یکدم 9ماہ میں 4 بچوں کو جنم دے دیا‘
جیل میں ملزمہ نے اپنی ایک ساتھی خاتون قیدی کو بتایا کہ اس کے بیٹے میں ہٹلر کی روح آ گئی تھی،جس کی وجہ سے اسے قتل کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ کمسن بچے کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ درندہ صفت ماں نے خود بھی اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -