شوہر سے طلاق دلوا دو ورنہ گناہ پر مجبور ہوجاؤں گی، عرب بیگم نے عدالت میں انوکھی بات کہہ دی

شوہر سے طلاق دلوا دو ورنہ گناہ پر مجبور ہوجاؤں گی، عرب بیگم نے عدالت میں ...
شوہر سے طلاق دلوا دو ورنہ گناہ پر مجبور ہوجاؤں گی، عرب بیگم نے عدالت میں انوکھی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک جواں سال خاتون نے عدالت میں یہ کہ کر سب کو حیران کر دیا کہ وہ گناہ سے بچنے کیلئے اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق طلاق کا مطالبہ لے کر عدالت کے سامنے پیش ہونے والی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی شادی کو 12 سال ہوگئے ہیں لیکن اس تمام عرصے میں شوہر چھ ماہ سے زیادہ اس کے پاس نہیں رہا۔ خاتون نے اپنے شوہر کی وعدہ خلافی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہوگیا اور اسے بھی اپنے پاس بلانے کا وعدہ کیا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔ خاتون نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کا خاوند تین سے چار سال بعد ملنے آتا تھا اور شکایت پر ہزار بہانے بناتا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے مایوسی کے بعد اسے خدشہ تھا کہ وہ کہیں گناہ نہ کر بیٹھے، لہٰذا بہتر سمجھا کہ طلاق لے لے۔
دوسری جانب شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون کے نام پر بھاری رقم بینک میں جمع کروائی تھی جسے ہڑپ کرنے کیلئے اس نے علیحدگی کا مطالبہ کردیا تھا۔ عدالت نے خاتون کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے جوڑے کے درمیان علیحدگی کا حکم جاری کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -