کتنے فیصد خواتین فحش ویب سائٹس دیکھتی ہیں؟اعداد و شمار نے پول کھول دیا، سب اندازے غلط ثابت کر دئیے

کتنے فیصد خواتین فحش ویب سائٹس دیکھتی ہیں؟اعداد و شمار نے پول کھول دیا، سب ...
کتنے فیصد خواتین فحش ویب سائٹس دیکھتی ہیں؟اعداد و شمار نے پول کھول دیا، سب اندازے غلط ثابت کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا کہ فحش فلموں کی لعنت کو صرف مردوں کی بیماری سمجھا جاتا تھا لیکن مغربی ممالک میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد یہ مکروہ عادت خواتین میں بھی عام ہوگئی ہے، اور خصوصاً اعدادوشمار میں فحش بینی کی عادی خواتین کی بڑی تعداد نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
فحش فلموں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے صارفین پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسے استعمال کرنے والوں کی کل تعداد میں سے 24 فیصد خواتین ہیں، یعنی ہر چار میں سے ایک خاتون اس مشغلے میں مبتلا ہے، اور خواتین صارفین کی اکثریت کی عمر 35 سال سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:دہشت گردوں کی جانب سے فحش ویب سائٹس کا وہ استعمال جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ جیسی فلموں اور جدید سمارٹ فون جیسی ٹیکنالوجی نے فحش فلموں تک خواتین کی رسائی کو بے حد بڑھا دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والی خواتین کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی اکثریت اس حیا سوز مواد کو اپنے سمارٹ فون کے زریعے دیکھتی ہیں۔
فحش بینوں کی کل تعداد میں سے 60 فیصد موبائل فون، 7 فیصد ٹیبلٹ اور 33 فیصد کمپیوٹر کے ذریعے رسائی حاصل کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خواتین صارفین کی فحش مواد دیکھنے کی شرح پیر کے روز سب سے زیادہ جبکہ ہفتے کے روز سب سے کم پائی گئی۔ یورپی ممالک میں فحش فلموں کے سب سے زیادہ شائقین برطانیہ میں پائے گئے، جبکہ فحش بینوں کی تعداد کے لحاظ سے کینیڈا اور امریکا برطانیہ سے بھی آگے ہیں۔ فحش فلمیں اب ایک نشے کی صورت اختیار کرچکی ہیں اور اس نشے سے نجات کیلئے مدد فراہم کرنے والے ادارے Quit Porn Addiction کا کہنا ہے کہ ان کے مریضوں میں ایک تہائی خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -