کیا آپ کی ہتھیلی پر اس طرح 'H' کا نشان بنتا ہے؟ ماہرین نجوم کے مطابق اس کا انتہائی دلچسپ مطلب جانئے

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاتھوں کی لکیروں کے ذریعے قسمت کا حال جاننے کا فن صدیوں پرانا ہے اور آج بھی بہت سے لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں۔ ہاتھوں کی یہ آڑی ترچھی لکیریں بعض لوگوں کی ہتھیلیوں پر انگریزی حرف ایچ (H)بناتی ہیں۔ اب ماہرین نجوم نے اس حرف کا انتہائی دلچسپ مطلب بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ speakingtree.in کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ہتھیلی میں ایچ کا حرف دل، قسمت اور دماغ کی لکیروں سے مل کر بنتا ہے۔جن لوگوں کی ہتھیلی میں یہ لکیریں کچھ اس انداز میں ایک دوسری سے ملیں کہ ایچ کا حرف بن جائے ان کی زندگی میں 40سال کی عمر کو پہنچ کر ایک حیران کن تبدیلی آتی ہے۔“

کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا
”ایسے لوگ 40سال کی عمر سے پہلے بہت محنت کرتے رہیں لیکن وہ رنگ نہیں لاتی اور ان کی حالت اکثراوقات خستہ ہی رہتی ہے مگر جیسے ہی یہ 40سال کے ہوتے ہیں ان کی زندگی ایک یو ٹرن لیتی ہے اور ان کی آمدنی حیران کن طور پر بڑھ جاتی ہے اور یہ مالی اعتبار سے بہت مضبوط ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں کی مدد بھی بہت فراخ دلی سے کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی فیاضی کے باعث دوسروں کے ہاتھوں دھوکہ بھی بہت کھاتے ہیں۔ایچ کے حامل لوگ ابتدائی عمر میں زندگی کے ہر پہلو سے شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، دھوکے کھاتے ہیں لیکن یہ لوگ ہمت نہیں ہارتے کیونکہ یہ بہت مثبت سوچ کے حامل افراد ہوتے ہیں اور فطرتاً محنتی ہوتے ہیں۔“