گاﺅں میں شہری کے دروازے پر دستک، دروازہ کھولا تو کوئی نہ تھا لیکن پھر زمین کی طرف دیکھا تو پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ وہاں۔۔۔
نئی دلی (نیوز ڈیسک) خلائی مخلوق کے زمین پر آنے جانے کے دعوے کئی ممالک میں پہلے بھی سامنے آچکے ہیں لیکن پہلی بار بھارت میں بھی دیہاتیوں کو کچھ ایسے پراسرار نشانات سے واسطہ پڑ گیا ہے کہ جنہیں دیکھنے والا ہر شخص خلائی مخلوق کے قدموں کے نشان قرار دے رہا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گاﺅں انتورو کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ان کے گاﺅں میں جگہ جگہ کسی دیو قامت مخلوق کے پیروں کے نشان ملے ہیں۔ یہ ایسے نشان ہیں جو دیہات والوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ گاﺅں کی گلیوں اور کھلے مقامات پر نظر آنے والے نشانات کی خبر عام ہونے کے بعد آس پاس کے دیہاتوں میں بھی خوف کی فضاءپیدا ہوچکی ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔
وہ بچی جس کی آنکھوں سے آنسوﺅں کی بجائے خون نکلتا ہے، ایسا کیوں ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے
ایک دیہاتی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اپنے گھر کے دروازے پر بھاری قدموں کی چاپ اور دستک محسوس ہوئی لیکن جب دروازہ کھولا تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ جب اس کی نظر زمین پر پڑی تو وہ خوف سے کانپ اٹھا کیونکہ وہاں پیروں کے ایسے نشانات تھے جو زمین پر پائے جانے والے کسی بھی جانور کے پیروں کے نشانات سے نہیں ملتے تھے۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ نشانات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس مخلوق کے دونوں پاﺅں کے درمیان کم از کم تین فٹ کا فاصلہ ہے اور یہ کسی دیو کی طرح لمبے لمبے ڈگ بھر کر چلتی ہے۔ پراسرار نشانات ملنے کے بعد مقامی محکمہ جنگلات کے افسروں کو بھی بلالیا گیا ہے جبکہ ماہرین حیوانات بھی نشانات کے تجزیے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اصل حقیقت کا پتہ چلایاجاسکے۔