ہمسفر سے پیار ختم ہو گیا لیکن پھر بھی اکٹھے ہیں کیونکہ ۔۔۔

ہمسفر سے پیار ختم ہو گیا لیکن پھر بھی اکٹھے ہیں کیونکہ ۔۔۔
ہمسفر سے پیار ختم ہو گیا لیکن پھر بھی اکٹھے ہیں کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بظاہر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والے جوڑے اندر سے ایک دوسرے سے اس قدر بیزار بھی ہو سکتے ہیں کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، اس سے بھی زیادہ حیران کن وہ حقیر سی چیزیں تھیں جو ایک پارٹنر کو دوسرے کے ساتھ رہنے پر مجبور کیے ہوئے تھیں۔ Whisperنامی ایپلی کیشن نے بظاہر ہنسی خوشی زندگی گزارنے والے جوڑوں کے دلوں کے راز افشاءکر دیئے ہیں۔ایپلی کیشن اس مقصد کے لیے بنائی گئی کہ لوگ اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اپنے دل کی بات کہہ سکیں، جہاں مختلف لوگوں نے اپنے پارٹنرز کے حوالے سے دل کا بار ہلکا کیا اور بتایا کہ وہ اپنے پارٹنر سے کتنے بیزار ہو چکے ہیں اور کون سی چیز ہے جو انہیں اپنے پارٹنر کے ساتھ رہنے پر مجبور کر رہی ہے۔ایک لڑکی نے بتایا کہ میرا دوست بالکل گدھا ہے ، میں اس کے ساتھ محض اس لیے رہ رہی ہوں کہ اس کا ”کتا“ بہت خوبصورت ہے اور میں اس کتے سے دور نہیں رہ سکتی۔

ایک لڑکے نے بتایا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ اس لیے رہ رہاہوں کہ اس نے مجھے ایک ایک باکس ون لے کر دیا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھ سے واپس لے لے۔ ایک اور لڑکی نے کہا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ محض اس لیے رہ رہی ہوں کہ وہ بہت امیر ہے اور مجھے بہت ساری رقم دیتا ہے۔ایک لڑکے نے کہا کہ میں صرف اپنی خاطرداری کروانے کے لیے اپنی دوست کے ساتھ رہ رہا ہوں۔ایک لڑکے نے کہا کہ میں اپنی دوست سے محض اس خوف کے باعث تعلق برقرار رکھے ہوئے ہوں کہ اس کے بعد شاید کوئی اور لڑکی مجھے پیار نہیں کرے گی۔ ایک لڑکے نے کہا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ اس کے بطن سے پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کی وجہ سے رہ رہا ہوں، میں قطعی طور پر اپنی بیٹی سے دور نہیں رہ سکتا۔ایک لڑکے نے کہا کہ میرے اور میری دوست کے بہت سارے فرینڈز سانجھے ہیں، اگر میں اسے چھوڑتا ہوں تو میرا سوشل سرکل ٹوٹ جائے گا۔ ایک لڑکی نے کہا کہ میں اب اپنے دوست سے بالکل محبت نہیں کرتی لیکن اس لیے اس کے ساتھ رہ رہی ہوں کہ میری فیملی کو دکھ نہ پہنچے۔ایک لڑکی نے کہا کہ میں اپنے دوست کو خوش رکھنے کے لیے اس کے ساتھ رہ رہی ہوں حالانکہ میں اندر سے ٹوٹ رہی ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -