’میں نے یہ گھر خریدا اور دروازوں کی صفائی شروع کی تو نیچے سے عجیب و غریب نشانات نمودار ہونے لگ گئے، معلوم کرنے کی کوشش کی تو ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ یہ دراصل۔۔۔‘ ان نشانات کا کیا مطلب ہے؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے گھر خریدا اور اس کی صفائی شروع کر دی۔ دروازے کو صاف کرتے ہوئے اس پر عجیب و غریب نشانات نمودار ہونے لگے۔ جب اس شخص نے ان نشانات کے متعلق تحقیق کی تو ایسا انکشاف ہوا کہ اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سفوک کے علاقے کے رہائشی مائیکل کولے نامی اس شخص کے خریدے ہوئے اس گھر کے دروازے پر ظاہر ہونے والے نشانات دراصل جادو سے بچاﺅ کے منتر تھے ، جو اس گھر کو جادو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے دروازے پر بنائے گئے تھے۔

’ہم اس علاقے میں کام کررہے تھے کہ مقامی گاﺅں والوں نے بتایا قریب ہی ایک پراسرار غار ہے، ہم نے اس غار میں داخل ہوکر کھدائی شروع کی تو نیچے ایسی چیز مل گئی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہاں پر پورا۔۔۔‘
رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ کا یہ علاقہ 17ویں صدی عیسوی میں جادو کے حوالے سے بہت شہرت رکھتا تھا اور یہاں جادوگروں اور جادوگرنیوں کی بہتات ہوا کرتی تھی۔ اس دروازے کا تعلق اسی دور سے ہے، اس دور میں جادو عام ہونے کے باعث اس سے بچاﺅ کے لیے اس طرح کے حربے بھی عام آزمائے جاتے تھے۔ اس پر بنائے گئے بعض ڈیزائن بدروحوں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کا کام کرتے ہیں، بعض جادوئی اثرات زائل کرتے ہیں اور کچھ علامات ایسی بنی ہوئی ہیں جو گھر کو نظربد سے بچاتی ہیں۔ آکسفورڈ میں ’جادوئی سوچ‘ کے نام سے ایک نمائش ہو رہی ہے اور اس دروازے کو بھی اس میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔