’میں 34 سال سے مسلسل روزے رکھ رہی ہوں کیونکہ 1982ءمیں مَیں نے منت مانگی تھی کہ۔۔۔‘ 85 سالہ ہندو خاتون جس کی کہانی سن کر مسلمانوں کو بھی بے حد فخر ہوگا کیونکہ۔۔۔

’میں 34 سال سے مسلسل روزے رکھ رہی ہوں کیونکہ 1982ءمیں مَیں نے منت مانگی تھی ...
’میں 34 سال سے مسلسل روزے رکھ رہی ہوں کیونکہ 1982ءمیں مَیں نے منت مانگی تھی کہ۔۔۔‘ 85 سالہ ہندو خاتون جس کی کہانی سن کر مسلمانوں کو بھی بے حد فخر ہوگا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے مہینے میں ہر مسلمان خشوع وخصوع سے روزہ رکھتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ہندو عورت کے بارے میں بتائیں گے جو پچھلے 34سال سے مسلمانوں کے ساتھ روزے رکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 85سالہ پوریبن لیووااپنی مسلمان سہیلیوں کے ساتھ ملک کر گذشتہ 34سال سے مسلسل رمضان کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل وہ اپنی سہلیوں کی محبت میں کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے احمد آباد میں ایک بزرگ کے مزار پر اس نے اپنا کام ہونے کی صورت میں روزے رکھنے کی ٹھانی تھی اور جب اس کے شوہر کا انتقال ہوا تو وہ اور اس کی بیٹی اسی شہر میں کسی اور جگہ منتقل ہوگئے، تب بھی وہ روزے نہیں چھوڑتی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا اور اس نے 1982ءمیں ایک بزرگ کے مزار پر دعا کی کہ اگر وہ مقدمہ جیت گئی تو روزے رکھا کرے گی اور قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ مقدمہ جیت گئی۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے ہمسائے میں مسلمان بستے تھے اور 1969ءمیں ہنگاموں کے دوران انہوں نے اس کا بہت خیال رکھا اور اسے مسلمانوں سے انسیت ہوگئی۔”میں اپنے بچوں کو مسلمانوں کے تہواروں میں شرکت سے بھی نہیں روکتی اور نہ ہی کبھی انہیں مسلمانوں سے برا سلوک کا کہاہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -