چین کا انوکھا تفریحی پارک ،انسانوں کو مو ت کا مزہ چکھا دے

چین کا انوکھا تفریحی پارک ،انسانوں کو مو ت کا مزہ چکھا دے
چین کا انوکھا تفریحی پارک ،انسانوں کو مو ت کا مزہ چکھا دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ایک پر اسرار پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ موت کا مزہ چکھنا چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ موت کے بعد آپ کا دوبارہ جنم کس طرح ہو گا تو آپ چین کے ورلڈ تھیم پارک کا رخ کیجیے۔لیکن پہلے اتنا جان لیجیے کہ یہ سب ہندوانہ طریقہ کے مطابق کیا جائے گا۔ تھیم پارک نے اپنے اس پراجیکٹ کا نام ”سمادھی“ رکھا ہے جس میں 4ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحوں کو موت کے مراحل سے گزارا جاتا ہے۔آئیے آپ کو بتائیں کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:انسان کو زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے؟تحقیق نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیے

تھیم پارک میں سب سے پہلے سیاح کو مردہ خانے میں رکھا جاتا ہے، اس کے بعد اسے ایک تابوت میں ڈال کر ”شمشان گھاٹ“تک لیجایا جاتا ہے جہاں 105فارن ہائیٹ تک گرم ہوا کے ذریعے جلنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور سیاحوں کوحقیقت میں آگ میں جلنے کا احساس دلانے کے لیے لائٹس استعمال کی جاتی ہیں۔بالآخر مصنوعی طور پر مرنے والا سیاح دوبارہ پیدا ہونے کے مرحلے میں داخل ہوتا ہے اور چھت پر اس کا ایک ایسا خاکہ نمودار ہوتا ہے جیسے کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں ہو، اس کمرے کے فرش اور دیواروں کو نرم گدوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے جہاں سیاح بچوں کی طرح گھٹنوں کے بل چلتے ہیں، اس طرح ان کا دوبارہ جنم لینے کا عمل تکمیل پذیر ہوتا ہے۔جب سیاح اس سے عمل سے گزرنے کے بعد باہر نکلنے ہیں تو وہ پسینے سے شرابور ہوتے ہیں لیکن اس امر کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ اندر موجود گرمی کی وجہ سے پسینے سے بھیگے یا موت کے خوف کی وجہ سے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -