سعودی شہزادے پر ایک سال کی پابندی لگ گئی

سعودی شہزادے پر ایک سال کی پابندی لگ گئی
سعودی شہزادے پر ایک سال کی پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (بیورو رپورٹ) سعودی یوتھ ویلفیئر کے سربراہ اعلیٰ شہزادہ عبداللہ بن ماعد بن عبدالعزیز نے شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن ناصر کو یوتھ ویلفیئر کے ماتحت سپورٹس فیلڈز میں داخلے پر ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے عبداللطیف حمیل کپ ٹورنامنٹ کے ضمن میں النصر اور الہلال فٹبال ٹیموں کے مقابلے کے بعد ہونیوالے واقعات کی رپورٹ کے تناظر میں کئی اہم فیصلے کئے۔ رپورٹ خصوصی کمیٹی نے پیش کی تھی۔ شہزادہ عبداللہ نے ایک ہدایت یہ جاری کی کہ سعودی تنظیم اور پیشہ ور کھلاڑیوں کے کپ کی تنطیم اپنے یہاں نئے قواعد و ضوابط ایشیا کی عالمی تنظیموں سے حاصل کرکے مرتب کرے اور 2 ہفتے کے اندر اندر یہ کام انجام دیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -