ریپ کی کوشش میں نوجوان اپنی زبان کٹوا بیٹھا

ریپ کی کوشش میں نوجوان اپنی زبان کٹوا بیٹھا
ریپ کی کوشش میں نوجوان اپنی زبان کٹوا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) نوجوان خاتون کو کمزور اور تنہا پاکر اس کی عزت پر جھپٹنے والا فرانسیسی شخص اس کوشش میں اپنے جسم کا انتہائی اہم حصہ کٹوا بیٹھا اوراسی نقصان کی وجہ سے قانون کی نظروں سے چھپنے میں بھی ناکام ہوگیا۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق جنوبی شہر تولوز کے علاقہ پرپان میں ایک 19 سالہ لڑکی کا تعاقب کرتا ہوا ایک جنسی درندہ اس کے ساتھ رہائشی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوگیا۔ رہائشی بلاک بالکل سونا پڑا تھا اور یہ شیطان لڑکی کے ساتھ لفٹ میں اکیلا تھا۔ اس نے موقع پاتے ہی لڑکی پر جنسی حملہ کردیا اور اس کا لباس پھاڑ کر اسے برہنہ کردیا۔ لڑکی نے ابتدائی طور پر کچھ مزاحمت کی لیکن پھر مصلحت کے تحت مجرم کو حملہ جاری رکھنے کا موقع دیا۔ جونہی اس نے جذبات سے بے قابوہوکر اپنی زبان لڑکی کے لبوں کے قریب کی تو لڑکی نے بجلی کی سی سرعت کے ساتھ اس کی زبان اپنے دانتوں میں دبوچ لی۔ باہمت لڑکی نے جنسی درندے کی زبان کو اس زور سے کاٹا کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا، اور وہ بھیانک چیخیں مارتا ہوا دوڑ کھڑا ہوا۔

’نوجوان لڑکی کو ریپ کرنے کی کوشش، مزاحمت پر لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا‘
اس کے فوراً بعد لڑکی نے پولیس کو اطلاع کردی اور پولیس نے تمام قریبی ہسپتالوں کو خبردار کردیا کہ کٹی زبان والا کوئی شخص آئے تو فوراً پولیس کو اطلاع کی جائے۔
خطرناک زخم سے بے حال یہ شخص ایک قریبی ہسپتال جانے پر مجبور ہوگیا جہاں سے پولیس کو اس کے متعلق اطلاع کردی گئی۔ گزشتہ روز جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی پر جنسی حملہ نہیں کیا تھا۔ جب اس سے سوال کیا گیا کہ پھر اس کی زبان ایک اجنبی لڑکی کے دانتوں تک کیسے پہنچی تو اس کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ عدالت نے ملزم کے موقف کو رد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -