اس نادان شخص نے اپنے گھر میں موجود سانپ سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایسا کام کردیا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا

ڈیلی بائیٹس

برلن (نیوز ڈیسک) یہ تو سچ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے گھر میں سانپوں کو دیکھنا پسند نہیں کرتا لیکن ایک جرمن شہری سانپوں کی نفرت میں اتنا آگے نکل گیا کہ انہیں گھر سے بھگانے کی کوشش میں پورا گھر ہی جلا کر راکھ کر ڈالا۔
ویب سائٹ WGAL.COM کی رپورٹ کے مطابق ہیڈلبرگ ٹاﺅن شپ سے تعلق رکھنے والے شہری رچرڈ وارٹمین نے سانپوں کو بھگانے کیلئے اپنے کرائے کے گھر کے باتھ روم میں آگ جلائی کیونکہ اس کا خیال تھا کہ سانپوں نے اس کے باتھ روم کو اس اپنا مسکن بنا رکھا تھا۔ رچرڈ نے باتھ روم میں اخباروں کا ڈھیر جمع کیا اور لائٹر سے انہیں آگ لگادی۔ بدقسمتی سے یہ آگ اس کے قابو سے باہر ہو گئی اور تیزی کے ساتھ باتھ روم سے نکلتی ہوئی گھر کے دیگر حصوں میں پھیل گئی، اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔

گھر کی مرمت کیلئے آدمی نے دیوار توڑی تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ اپنے گھر کی دیواریں بھی چیک کرنے پر لگ جائیں گے
گھر کے مالک نے رچرڈ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے اور اب اس کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ رچرڈ نے سانپوں سے تو کامیابی سے نجات حاصل کرلی ہے لیکن اب اسے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ جلنے والے گھر کا نقصان کیسے پورا کرے۔