ائیرہوسٹس نے ائیرلائن کے خلاف مقدمہ کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

ائیرہوسٹس نے ائیرلائن کے خلاف مقدمہ کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے ...
ائیرہوسٹس نے ائیرلائن کے خلاف مقدمہ کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافروں کو ناقص کارکردگی پر ایئرلائنز کی شکایات کرتے تو آپ نے دیکھا ہو گا مگر آئرلینڈ کی قومی ایئرلائنز’’ایئرلنگس‘‘(Aer Lingus) کے خلاف اسی کی ایئرہوسٹس نے مقدمہ دائر کر دیا ہے اور وہ بھی ایک پرواز کی خطرناک لینڈنگ پر۔ 32سالہ ایئرہوسٹس کیسنڈرا ریڈین ایئرلنگس کی سپین کے شہر ملاگا سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن آنے والی پرواز میں ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ جب پرواز ڈبلن میں لینڈنگ کرنے لگی تو اسے بری طرح سے ہچکولے آنے لگے اورجہاز حادثے سے بال بال بچا۔ جس پر کیسنڈرا نے ڈبلن ہائیکورٹ میں ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مزید جانئے: سستی ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کتنے دن پہلے بکنگ کروانی چاہیے اور ہفتے کے کس دن ہرگز سفر نہیں کرنا چاہیے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کہ ساری مشکل ہی حل ہوگئی
ایئرہوسٹس نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ’’جب جہاز اترا تو وہ بری طرح لرز رہا تھا اور اترنے کے بعد رن وے پر رک ہی نہیں رہا تھا، مجھے ایسے لگا جیسے میں مرنے جا رہی ہوں۔‘‘
کیسنڈرا نے عدالت کو بتایا کہ پائلٹ نے جہاز کو بہت زیادہ رفتار کے ساتھ رن وے پر اتارا جس سے جہاز نے اس قدر ہچکولے کھائے کہ مسافروں کے سامنے پڑی ان کی بوتلیں اور حفاظتی ہدایات کے کتابچے پورے جہاز میں بکھر گئے۔ جہاز بار بار رن وے سے ٹکرا کر اوپر اٹھ رہا تھا۔ تمام مسافر خوف کے مارے چیخ رہے تھے۔ اس نے بتایا کہ جھٹکوں کے باعث میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی کی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئی ہوں۔‘‘ کیسنڈرا نے ایئرلائنز پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے کام کی جگہ پر تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔‘‘ دوسری طرف ایئرلائنز کے عہدیدار مسٹر فوکس نے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ کیس کی سماعت ڈبلن ہائیکورٹ کے جسٹس مائیکل ہینا کر رہے ہیں۔

مزید جانئے: موٹرسائیکل، کار، ٹرین، بس یا جہاز، سفر کے لئے محفوظ ترین ذریعہ کونسا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -