سائنس کے مطابق خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟ آپ بھی جانئے

سائنس کے مطابق خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟ آپ بھی ...
سائنس کے مطابق خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ازدواجی زندگی کو خوشگوار رکھنے کے لئے بہت سی عمومی باتیں تو آپ کو معلوم ہوں گی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشیوں کو تاعمر قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ ایسے اصولوں کا خیال رکھا جائے کہ جن کے بغیر اس تعلق میں مسرت کا حصول ممکن نہیں۔ ماہرین انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کے سائنسی اصول بھی قرار دیتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اخراجات کا یکساں رویہ تعلق کو لڑائی جھگڑے سے پاک رکھنے میں بنیادی کردار اداکرتا ہے۔ وہ جوڑے جن کا اخراجات کا رویہ ایک جیسا ہوتا ہے ان کے درمیان تکرار اور جھگڑے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر آپ دل کھول کر خرچ کرنے والے ہیں لیکن شریک حیات کنجوس ہیں تو اس صورت میں اختلاف پیدا ہونا یقینی بات ہے۔ اسی طرح اس کے برعکس رویہ ہونے سے بھی مسائل پید اہوں گے لہٰذا شریک حیات کے انتخاب میں یہ بات مد نظر رکھیں کہ آپ دونوں کا اخراجات کا رویہ ایک جیسا ہو۔

مزید جانئے: وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں
شریک حیات کے لئے صرف آپ کے دل میں اچھے جذبات ہونا ضروری نہیں بلکہ آپ کے عمل اور آپ کی گفتگو سے بھی اس کا اظہار ہونا چاہیے۔ اپنی ملکیتی اشیاءاور اسباب کو محض میری شے کہہ کر مت پکاریں بلکہ ان کے لئے ہمارا گھر، ہماری گاڑی یا ہمارا ٹی وی جیسے الفاظ استعمال کریں۔
زندگی کی دیگر ضروریات اور آسائشوں کے ساتھ فطری جسمانی ضروریات کا بروقت اور مناسب طور پر پورا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ دنیا کے جھمیلوں میں گم ہوکر اس پہلو کو نظر انداز مت کریں۔
ازدواجی معاملات کے ماہرین کہتے ہیں کہ جن میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا ہے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بحث مباحثہ جاری رکھنے سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ جذبات کو دبانے سے اور خاموش رہنے سے آپ کے درمیان فاصلہ اور تلخی مزید بڑھے گی۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اختلافی پہلوﺅں پر صبر اور تحمل کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے بات کریں۔
متعدد سائنسی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جن جوڑوں کے درمیان حقیقی اور سچی محبت پائی جاتی ہے وہ ناصرف ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی باہمی تعلق کی بقا کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ اگرچہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے کچھ بوریت کا احساس بھی پیدا ہوسکتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا آسان حل یہ ہے کہ زندگی میں کوئی نہ کوئی تبدیلی لاتے رہیں۔ روزمرہ مصروفیات سے وقت نکال کر سیر و تفریح کے لئے باہر جانا اور کبھی کبھار کوئی خوبصورت تحفہ لانا بھی تعلق کو تروتازہ اور خوشگوار رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -