اگر آپ ترکی یا مصر جانا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر موقع پھر کبھی نہیں ملے گا کیونکہ۔۔۔
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور مصر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر سے جہاں ان ممالک کی سیاحتی صنعت کو بھاری نقصان پہنچا ہے وہیں غیر ملکی سیاحوں کو ان ممالک کی سیر انتہائی سستے داموں کرنے کا موقع بھی مل گیا ہے کیونکہ دونوں ممالک سیاحتی پیکج کے اخراجات نصف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مصر اور ترکی دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ ترین منازل میں شامل ہیں لیکن دونوں ممالک میں پے در پے دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی قدرے کم پڑگئی ہے۔ یہ ممالک اس صورتحال پر پریشان ہیں اور پھر سے سیاحوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جس کا ایک حل یہ سوچا گیا ہے کہ سیاحتی پیکج کے اخراجات تقریباً نصف کردئیے جائیں۔
دنیا کا وہ واحد ملک جہاں ایک بھی مچھر نہیں ہے، کونسا ملک ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
سیاحتی صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہر سائمن پریس کا کہنا تھا کہ مصر اور ترکی سیاحوں کو واپس لانے کے لئے متعدد اقدامات کررہے ہیں جن میں سیاحتی پیکج کے اخراجات کو نصف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر اور ترکی کے علاوہ تیونس بھی غیر ملکیوں کے لئے سیاحتی پیکج کے اخراجات نصف کرنے پر غور کررہا ہے۔