’میں فلائٹ پکڑ کر فلم ڈائریکٹر سے ملاقات کے لئے پہنچی، لیکن اس کے کمرے میں گئی تو جنسی تعلقات کے بدلے فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی اور۔۔۔‘ معروف بھارتی اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کی حقیقت بے نقاب کردی

ڈیلی بائیٹس

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ میں پروڈیوسرہاروے وینسٹین پر متعدد اداکاراﺅں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا جس نے شوبز کی دنیا میں کھلبلی مچا دی۔ اب یہ سلسلہ بالی ووڈ تک آ پہنچا ہے جہاں معروف اداکارہ دویا اونے نے بھی ایک ڈائریکٹر پر ایسا ہی الزام عائد کر دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق دویا اونے نے انکشاف کیا ہے کہ 2015ءمیں اسے ایک فلم میں کردار کی آفر ہوئی اور ڈیل کے لیے ڈائریکٹر نے کیرالہ میں بلایا۔ وہ پرواز پکڑ کر کیرالہ پہنچ گئی جہاں ڈائریکٹر نے اسے رات 9بجے اپنے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کے لیے بلالیا۔

62سال کی عمر میں مسٹر بین کی باپ بننے کی تیاری، لیکن بچے کی ماں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیرن رہ جائیں گے
دویا کا کہنا تھا کہ ”جب میں ڈائریکٹر کے کمرے میں گئی تو اس نے فلم میں کردار کے بدلے جنسی تعلق استوار کرنے کی شرط رکھ دی۔ میں ہمیشہ سے سنتی آئی تھی کہ ڈائریکٹر اداکاراﺅں کو ہوٹلوں کے کمروں میں رات کے وقت بلاتے ہیں لیکن میں کسی شخص کے ریفرنس سے اسے ملنے آئی تھی۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس ریفرنس کے باوجود مجھ سے ایسا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔“ دویا نے بتایا کہ ”میں نے اس ڈائریکٹر کی پیشکش ٹھکرا دی اور ہوٹل سے چلی گئی۔“ رپورٹ کے مطابق دویا نے اس ڈائریکٹر کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔ تاہم بالی ووڈ کی تین دیگر اداکاراﺅں نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دویا کا تجربہ کوئی نیا نہیں ہے۔ یہ سلوک بالی ووڈ میں اکثر اداکاراﺅں کے ساتھ ہوتا ہے۔