’انسانوں کی اس پسندیدہ ترین چیز سے میں نے بغیر ڈائٹنگ 45 کلو وزن کم کرلیا‘بھاری بھرکم خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹر بھی سوچ میں پڑ گئے

’انسانوں کی اس پسندیدہ ترین چیز سے میں نے بغیر ڈائٹنگ 45 کلو وزن کم ...
’انسانوں کی اس پسندیدہ ترین چیز سے میں نے بغیر ڈائٹنگ 45 کلو وزن کم کرلیا‘بھاری بھرکم خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹر بھی سوچ میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی موٹی ترین خاتون نے ایک ایسا کام کرکے اپنے وزن میں 45کلوگرام کمی کر لی ہے کہ جان کر ڈاکٹر بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پاﺅلین پوٹر نامی اس خاتون کا وزن 318کلوگرام تھا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج تھا جس نے اسے دنیا کی موٹی ترین خاتون قرار دے رکھا تھا۔ اپنے بھاری بھرکم جثے کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھے اور الیکٹریکل چیئر پر ہی نقل و حرکت کرتی تھی۔ اس سے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت جتن کیے، سوئمنگ کی اور ڈائٹنگ کی لیکن سب بے سود۔ پھر اس کی اپنے سابق شوہر الیکس کے ساتھ ملاقات ہو گئی اور وہ دوبارہ ایک ساتھ رہنے لگے۔


اس دوران پاﺅلین نے محسوس کیا کہ اس کا وزن کم ہونے لگا ہے۔ کچھ ماہ بعد اس نے اپنا وزن کیا تو پتہ چلا کہ اس کے وزن میں 45کلوگرام کمی ہو چکی تھی، جبکہ اس دوران اس نے کوئی ڈائٹنگ یا ورزش نہیں کی۔ اس کے ڈاکٹر بھی اس پر حیران تھے۔ جب انہوں نے اس کی وجہ پوچھی تو پاﺅلین نے بتایا کہ میرا شوہر واپس آ چکا ہے اور ہم روزانہ 7بار ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں جس کی وجہ سے میرا وزن کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر بھی یہ سن کر سوچ میں پڑ گئے ہیں اور ازدواجی تعلق اور موٹاپے کا باہمی ربط تلاش کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ پاﺅلین کا کہنا ہے کہ ”میں اپنا وزن مزید کم کرنا چاہتی ہوں اس لیے میری خواہش ہے کہ میرا شوہر میرے ساتھ رہے تاکہ میں اپنا وزن مزید کم کرنے میں کامیاب ہو سکوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -