انٹرنیٹ پر دوستی لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے پیار کا اعتراف کرتے رہے،لیکن دراصل ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟حقیقت سامنے آئی تو واقعی ہی زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

انٹرنیٹ پر دوستی لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے پیار کا اعتراف کرتے رہے،لیکن دراصل ...
انٹرنیٹ پر دوستی لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے پیار کا اعتراف کرتے رہے،لیکن دراصل ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟حقیقت سامنے آئی تو واقعی ہی زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک)بوسنیا ہرز ے گووینا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جوڑا آئے روز کی لڑائی اور تلخی سے اس قدر تنگ آیا کہ دونوں نے چور ی چھپے انٹر نیٹ پر نئے ہمسفر کی تلاش شروع کر دی۔ ثنا ءنامی خاتون نے نئے ہمسفر کی تلاش کیلئے اپنا فرضی نام ”سویٹی“ رکھا جبکہ اس کے خاوند عدنان نے اپنا فرضی نام ”پرنس آف جوائے“ رکھا ، اور دونوں ایک دوسرے سے نظر بچا کر انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش میں مصروف ہو گئے۔ دوسری جانب قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، لہٰذا دونوں کو جلد ہی انٹرنیٹ پر محبت تو مل گئی لیکن جب اصل حقیقت سامنے آئی تو رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے ایک چیٹ روم میں اتفاق سے ”سویٹی“ اور ”پرنس آف جوائے“ کی ملاقات ہو گئی۔ دونوں کے درمیان تبادلہ خیال کا آغاز ہوا تو جلد ہی انہوں نے ایک دوسرے میں شدید دلچسپی محسوس کی۔ ان کے درمیان مطابقت کی ایک بنیاد ی وجہ یہ بھی تھی کہ ایک جانب سویٹی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جھگڑالو خاوند سے بہت تنگ ہے تو دوسری جانب پرنس آف جوائے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی بے رخی اور خودغرضی کا ستایا ہوا ہے۔ دونوں کا خیال تھا کہ وہ غلط شخص کے ساتھ زندگی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور اب اپنے مزاج اور پسند کے مطابق نیا ہمسفر ان کی ضرورت ہے۔
ان مشترکہ باتوں کی وجہ سے دونوں جلد ہی بے تکلف ہو گئے اور ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ملنے کا پروگرام بنایا۔ ملاقات کے روز جب دونوں طے شدہ جگہ پر پہنچے تو سویٹی یہ دیکھ کر دم بخود تھی کہ اس کا خاوند عدنان وہاں موجود تھا اور اسی طرح انٹرنیٹ پر پرنس آف جوائے کا نام استعمال کرنے والا عدنان یہ دیکھ کر حیرت زدہ تھا کہ اس کی اہلیہ ثناءاس کے سامنے موجود تھی۔ دونوں اس حیرت ناک اتفاق پر یقین نہیں کر پا رہے تھے کہ انٹرنیٹ پر نام بدل کر وہ ایک دوسرے کے ہی دوست بن گئے تھے۔ اگرچہ یہ عجیب و غریب اتفاق ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی نظر ایک بار پھر منفی پہلو کی جانب ہی گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دھوکہ بازی اور بے وفائی کا الزام دیا اور بالاآخر فیصلہ کر لیا کہ اب طلاق کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں رہا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -