وہ آدمی جس نے پہلے اپنی ہی بیٹی کو ریپ کیا،پھر سوتیلی بیٹی کو ،پھر مرغی کو اور پھر۔۔۔۔ایسا گھناونا واقع کہ شیطان بھی شرما کر رہ جائے

وہ آدمی جس نے پہلے اپنی ہی بیٹی کو ریپ کیا،پھر سوتیلی بیٹی کو ،پھر مرغی کو ...
وہ آدمی جس نے پہلے اپنی ہی بیٹی کو ریپ کیا،پھر سوتیلی بیٹی کو ،پھر مرغی کو اور پھر۔۔۔۔ایسا گھناونا واقع کہ شیطان بھی شرما کر رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک ) جنسی جرائم کی خبریں روز سامنے آتی ہیں لیکن شائد ہی کبھی آپ نے ایسے جنسی درندے کے بارے میں سنا ہو کہ جو شہوت پرستی میں ایسا اندھا ہو گیا کہ انسانوں ، حیوانوں اور حتیٰ کہ چرند پرند کو بھی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اخبار دی اندی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وحشی درندے کو آسٹریلیا کے شہر اڈیلیڈ سے حراست میں لیا گیا۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد کم سن سوتیلی بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کی۔ اس حیوانیت پر صبر نہ آیا تو پالتو کتیا کی عصمت دری کر ڈالی۔ شیطان صفت درندے کی حیوانیت کو پھر بھی سکون نہ آیا تو گھر میں موجود مرغیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزیدپڑھیں:شادی شدہ ائیرہوسٹس کی خفیہ ڈائری اُس کے شوہر کے ہاتھ لگ گئی، اندر کیا لکھا تھا؟ تفصیلات پڑھ کر آدمی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

وحشی درندے کا جنسی جنون جب کم ہوا تو اسے اپنی حیوانیت پر خود ہی شرمندگی ہونے لگی اور بالا آخر اس قدر شرمسار ہو ا کہ اپنی اہلیہ کے سامنے اپنے سارے بھیانک کرتوت بیان کر دیئے۔ خاتون نے جب بے حیائی کی ناقابل یقین داستان سنی تو اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور اس نے فوری طور پر پولیس بلوا لی۔
ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تو عدالت بھی اس کی وحشی حرکتوں کا تذکرہ سن کر حیران رہ گئی۔ جج نے اس کے جرائم کو بے حد شرمناک اور دردناک قرار دیتے ہوئے اسے چھ سال سات ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -