جوتوں میں ٹھنڈے پانی کے لفافے رکھنے کا ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ فوری آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

ڈیلی بائیٹس

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کے پسندیدہ جوتے پانی کی وجہ سے سنگڑ جائیں یا یہ آپ کو تنگ ہونے کی وجہ سے کاٹنے لگیں تو آپ کو ان جوتوں کو نہ پہننے کا بہت دکھ ہوگالیکن آج ہم آپ کو ایسے جوتوں کے لئے ایسا طریقہ بتائیں گے کہ آپ فوری طور پر اس طریقے کو آزمائیں گے اور اپنے جوتے دوبارہ پہن سکیں گے۔
آپ کو اس بات کا علم تو ہوگا کہ پانی کو اگر جمایاجائے تو وہ پھیلنے لگتا ہے اور برف بننے پر اس پانی کا حجم کم از کم ایک چوتھائی زائد ہوجاتا ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ پانی کو ایسی تھیلیوں میں ڈالنا ہے کہ وہ ان تھیلیوں سے باہر نہ آئے۔اب ان تھیلیوں کو اپنے ان جوتوں میں رکھیں جو تنگ ہوں اور انہیں فریزر میں رکھ دیں۔جیسے جیسے یہ پانی برف بنے گا ویسے ہی آپ کے جوتے کھلے ہوجائیں گے۔اب آپ کے پسندیدہ جوتے جنہیں آپ تنگ ہونے کی وجہ سے نہیں پہن رہے تھے دوبارہ پہن سکیں گے۔