وہ پانچ چیزیں جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے مردوں کو کرنی چاہیے

وہ پانچ چیزیں جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے مردوں کو کرنی چاہیے
وہ پانچ چیزیں جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے مردوں کو کرنی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگرچہ یہ خیال عام پایا جاتا ہے کہ بیویوں کو خوش رکھنا کوئی آسان کام نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ چند بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر آپ بیوی کو پوری طرح خوش رکھ سکتے ہیں۔
٭ ویسے تو سب کو ہی اپنی تعریف سننا پسند ہوتا ہے لیکن بیویوں کو تو یہ بہت ہی پسند ہوتا ہے۔ جہاں اور جب بھی ممکن ہو ان کی جائز تعریف ضرور کریں لیکن خوشامد بننے سے پرہیز کریں۔
٭ خواتین بھی آپ کی طرح سارا دن مصروف رہتی ہیں کیونکہ گھر کے کام تو ختم ہونے میں نہیں آتے لہٰذا جب بھی ممکن ہو ان کا ہاتھ ضرور بتائیں، اگر خاتون ملازمت پیشہ ہیں تو انہیں کمپیوٹر استعمال کرنے یا ورڈ یا پاور پوائنٹ استعمال کرکے کوئی فائل بنانے میں مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
٭ زندگی کے معمول سے ہٹ کر کچھ دلچسپ پیشکش کریں۔ مثلاً کوئی دلکش تحفہ دیں یا کسی خوبصورت جگہ گھومنے چلے جائیں۔
٭ شادی کے بعد اکثر مرد اپنی شریک حیات کی اہمیت کو بھول بیٹھتے ہیں۔ اگر آپ انہیں باور کروائیں کہ آپ کی زندگی میںا ن کی بہت اہمیت ہے تو یہ بات سیدھی دل پر اثر کرے گی۔
٭ کبھی بھول کر بھی اپنی شریک حیات کا تقابل سابقہ محبوبہ سے نہ کریں۔ خواتین کو یہ بات زہر لگتی ہے کہ آپ کسی اور کو ان سے کسی بھی لحاظ سے بہتر قرار دیں۔ یہ غلطی نہ کرنا ہی بہتر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -