نومولود بچی کے گم ہونے پر ہنگامہ، بالآخر گھر والوں نے ائیر کنڈیشنر کھولا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا معاملہ تھا؟ جان کر کسی بھی انسان کے ہوش اُڑجائیں

نومولود بچی کے گم ہونے پر ہنگامہ، بالآخر گھر والوں نے ائیر کنڈیشنر کھولا تو ...
نومولود بچی کے گم ہونے پر ہنگامہ، بالآخر گھر والوں نے ائیر کنڈیشنر کھولا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا معاملہ تھا؟ جان کر کسی بھی انسان کے ہوش اُڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور(نیوزڈیسک) یہ26اگست کی ایک صبح تھی جب جے پور کے ایک گھر سے چیخ و پکار سنائی دینے لگا،ایک خاتون دیوانہ وار اپنی چار ماہ کی بیٹی کی گمشدگی پر دوہائیاں دے رہی تھی۔اس کے ساتھ ہی تمام گھر والے پریشان ہوکر بچی کی تلاش میں بھاگنے لگے۔کچھ دیر بعد ننھی بچی کی لاش اے سی کے خانے میں سے برآمد ہوئی۔بچی کی ماں 35سالہ نیہاگوہل دھاڑیں مارکر رونے لگی اور پولیس کو کیس کی تفتیش کے لئے بلایا گیا۔بچی کا گلاکاٹنے سے قبل اسے17زخم لگائے گئے تھے اور کسی نے نہایت بے رحمی کے ساتھ یہ کام کیا تھا۔
پولیس نے چند ہی گھنٹے میں یہ پتہ لگا لیا کہ بچی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اسی کی ماں نیہا نے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔نیہا نے پولیس کو بتایاکہ اس کی ایک آٹھ سالہ بچی پہلے ہی ہے اور اسے بیٹا نہ ہونے کا شدید رنج تھا جس کیوجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ایک آسودہ خاندان سے تعلق رکھنے والی نیہا کو گرتفار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے شوہر کاکہنا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس کی بیوی اس قدر بے رحم اقدام کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -