پاکستانیوں کی وہ 9 حیرت انگیز ایجادات،جن کے بارے میں جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

پاکستانیوں کی وہ 9 حیرت انگیز ایجادات،جن کے بارے میں جان کر آپ کا سر فخر سے ...
 پاکستانیوں کی وہ 9 حیرت انگیز ایجادات،جن کے بارے میں جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی قوم کو قدرت نے بہت سی عنایات سے نوازا ہے اور اپنی ان صلاحیتوں کا استعمال ہمارے لوگ کہیں نہ کہیں کرتے رہتے ہیں۔آج ہم آپ کو 9ایسی حیرت انگیز ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جو پاکستانی نے متعارف کروائیں۔
دھماکہ خیز مواد کے بغیر فرٹیلائزر
ماضی میں فرٹیلائزرز کو بآسانی ایک بم میں تبدیل کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ اس میں موجود ایمونیم نائیٹریٹ تھا لیکن حال ہی میں کئی پاکستانی کمپنیوں نے ایسا فرٹیلائزر بنا لیا ہے جسے دھماکہ خیز مواد میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

 دماغ اور سلیکون چپ کا کونیکشن
ایک پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نوید سید نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور اب دماغ کو ایک سیلی کون چپ سے جوڑا جا سکتا ہے۔اس پراجیکٹ پر بہت سے ترقی یافتہ ممالک کام کررہے تھے لیکن کامیابی ایک پاکستانی کی حصے میں آئی۔اب اس خواب کو حقیقت میں بدل کر انسانی دماغ کے بارے میں کئی رازوں کے بارے میں علم ہوپائے گا۔

ساغر وینا
یہ آلہ موسیقی دیکھنے میں ایک بھارتی ایجاد لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ مکمل طور پر ایک پاکستانی رضا کاظم نے چار دہائیوں کی محنت کے بعد سنجا نگر انسٹیٹیوٹ لاہور میں تیارکیا ہے۔

Human Development Index

پاکستانی ماہر اور معروف معیشت دان ڈاکٹر محبوب الحق نے یہ انڈیکس 1990ئ میں دیا جس کا مقصد قومی آمدن اور اس کے لوگوں پر اثرات کے بارے میں پتہ لگانا تھا۔

واش روم جو انسانی فضلے سے تازہ پانی اور کارکول بنائے
پاکستانی تحقیق کار سہیل خان جو Loughboroughیونیورسٹی میں کام کرتے رہے ہیں نے ایسی لیٹرین بنائی ہے جس کے استعمال سے انسانی فضلے کو کارکول میں تبدیل کرکے اسے جلاکر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے اور اسی فضلے سے صاف پانی بھی بنایا جاسکتا ہے۔

کمپیوٹر وائرس کا ایجاد

1986ء میں لاہور کے فاروق علوی برادران نے ایک ایسا وائرس بنایا تھا جو ان کے سافٹ وئیر کی چوری بچاتا تھا۔

دماغی رسولی کا علاج
ڈاکٹر ایوب کے اومایا نے ایک ایسا سسٹم بنایا تھا جس کے استعمال سے انسانی دماغ میں انجیکشن کے ذریعے ایک مادہ داخل کرکے دماغ میں موجود رسولی کو ختم کیا جاسکتا تھا۔

Endotracheal Tube
پشاور کے ایک پاکستانی امریکن ڈاکٹرنے Pleuroperitoneal ShuntاورEndotracheal Tube ایجاد کی جو مریضوں کو جاگتے میں علاج کے لئے معاون ہے۔

 خود کش حملے میں کم سے کم افراد کی ہلاکت
ایک پاکستانی کمپیوٹر ماہر ظہیر الحسن عثمانی نے ایک ایسا سافٹ وئیر متعارف کروایا ہے جس میں ایک بم دھماکے کی صورت میں 12فیصد کم ہلاکتیں اور7فیصد کم لوگ زخمی ہوں گے۔اس کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور کے پاس کھڑے ہونے والے افراد کے کھڑے ہونے کے انداز میں تھوڑی سے تبدیلی سے کافی لوگوں کی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -