’23ستمبر کو پوری دنیا میں بدترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خوفناک پیشنگوئی کردی گئی

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نبیرو نامی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور قیامت برپا ہونے کی کئی پیش گوئیاں اب تک کی جا چکی ہیں۔ اب ایک امریکی ماہر علم الاعداد نے بھی اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ میڈے نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ”مصر کے گیزا نامی اہرام پر کندہ علامات اور بائبل میں بیان کی گئی نشانیوں کے مطابق 23ستمبر کو نیبرو نامی سیارہ ، جسے پلانٹ ایکس (Planet X)بھی کہتے ہیں، ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا۔ اس روز زمین پر بدترین زلزلے آئیں گے اور ہر طرف تباہی برپا ہو جائے گی۔“

اب تک کس ملک نے کتنے ایٹمی تجربات کیے اور اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ایسے اعدادو شمار کہ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”جب نبیرو ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا تو اس کی کشش ہماری زمین پر تباہی مچا دے گی۔ اس سے یہاں تباہ کن زلزلے اور خوفناک سمندری طوفان آئیں گے۔اس تباہی سے صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو سطح زمین سے کافی بلندی پر بنائے گئے بنکروں میں پناہ لے لیں گے، یا پھر ان علاقوں کے لوگ بچیں گے جو سطح سمندر سے بہت زیادہ بلند ہوں گے۔“ ڈیوڈ کے مطابق امریکہ کا زیادہ تر حصہ ان طوفانوں میں تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے وہ 23ستمبر سے پہلے امریکہ چھوڑ کر نکل جائیں کیونکہ ممکن ہے زلزلوں اور سمندری طوفانوں کے باعث یہ ملک دو ٹکڑوں میں بٹ جائے۔وسطی امریکہ کا ملک بلیز(Belize)اس آفت میں سب سے زیادہ محفوظ مقام ہو گا۔