بھارت کے جنگل میں 12بندر ایک ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے مر گئے کیونکہ ۔۔۔انتہائی دلچسپ و عجیب خبر آگئی

ڈیلی بائیٹس

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے جنگل میں 12بندر ایک ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے مر گئے ،جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بندر چیتے کی دھاڑ سے خوفزدہ ہوئے جس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑ گیا ۔تفصیل کے مطابق بھارت کے علاقے کوٹ والی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد گئے تو انہیں درجن بھر بندر مردہ حالت میں ملے جس پر انہوں نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کو اطلاع کردی ۔ابتدائی طور پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو شک گزرا کے کسی نے ان بندروں کو زہر دیا ہے جس پر ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ تمام بندر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ۔جنگلی جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار نے بتا یا کہ بندر دل کا دورہ پڑنے سے ہی مرے اور قوی امکان ہے کہ تمام بندروں کو چیتے کی دھاڑ سے خوفزدہ ہو کردل کا دورہ پڑا ہو کیونکہ اس علاقے میں اکثر چیتے آتے رہتے ہیں ۔

مزید خبریں :حسن علی کی یارکر نے سیمی کو منہ کے بل گرا دیا، مگر پھر سیمی نے لیٹے لیٹے ایسا کام کر دیا کہ پورا سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو آئی تو پوری دنیا ان کی گرویدہ ہو گئی، دیکھ کرآپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

ویڈ یو دیکھیں